Inquilab Logo

سن رائزرس حیدرآباد نے سنسنی خیز مقابلے میں راجستھان کو ایک رن سے شکست دے دی

Updated: May 04, 2024, 11:56 AM IST | Agency | Hyderabad

نتیش کمار ریڈی (۷۶؍ رن) اور ٹریوس ہیڈ (۵۸؍رن) کی شاندار نصف سنچریوں اور اپنے گیند بازوں کی عمدہ کارکردگی کی بنیاد پر سن رائزرس حیدرآباد نے انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے۵۰؍ویں میچ میں جمعرات کو راجستھان رائلز کو ایک رن سے شکست دے دی۔

Hyderabad bowler Bhuvneshwar Kumar. Photo: INN
حیدرآباد کے گیندبازبھونیشور کمار۔ تصویر : آئی این این

نتیش کمار ریڈی (۷۶؍ رن) اور ٹریوس ہیڈ (۵۸؍رن) کی شاندار نصف سنچریوں اور اپنے گیند بازوں کی عمدہ کارکردگی کی بنیاد پر سن رائزرس حیدرآباد نے انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے۵۰؍ویں میچ میں جمعرات کو راجستھان رائلز کو ایک رن سے شکست دے دی۔ 
  میچ اتنا دلچسپ تھا کہ راجستھان رائلز آخری گیند پر روومین پاویل کے ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہونے کی وجہ سے میچ ایک رن سے ہار گئی۔ ۲۰۲؍ رن کے ہدف کا تعاقب کرنے والی راجستھان کی شروعات بہت خراب رہی اور اس نے پہلے ہی اوور میں جوس بٹلر (صفر) کا وکٹ گنوا دیا۔ اس کے بعد تیسرے اوور میں کپتان سنجو سیمسن بھی پویلین (صفر) لوٹ گئے۔ ایسے میں یشسوی اور ریان نے نہ صرف اننگز کو سنبھالا بلکہ تیزی سے رن بھی بنائے۔ یشسوی جیسوال نے۴۰؍ گیندوں پر ۷؍ چوکے اور ۲؍ چھکے لگا کر ۶۷؍رن بنائے۔ ریان پراگ نے۴۹؍ گیندوں پر۷۷؍ رن کی اننگز کھیلی جس میں ۸؍ چوکے اور ۴؍ چھکے شامل تھے۔ شیمرون ہتمائر(۱۳)، دھرو جوریل (ایک) اور روومن پاویل (۲۷؍رن) آؤٹ ہوئے۔ روی اشون ۲؍ رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ راجستھان کی ٹیم مقررہ۲۰؍ اوورس میں ۷؍ وکٹ پر صرف۲۰۰؍ رن بنا سکی اور ایک رن سے میچ ہار گئی۔ حیدرآباد کی جانب سے بھونیشور کمار نے ۳؍ وکٹ حاصل کئے۔ پیٹ کمنس اور تھنگاراسو نٹراجن نے ۲۔ ۲؍ وکٹ حاصل کئے۔ 
 اس سے قبل نتیش کمار ریڈی ناٹ آؤٹ (۷۶؍رن) اور ٹریوس ہیڈ (۵۸؍رن) کی شاندار نصف سنچریوں کی مدد سے سن رائزرس حیدرآباد نے راجستھان رائلز کو جیت کیلئے ۲۰۲؍ رن کا ہدف دیا تھا۔ ر اجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں سن رائزرس حیدرآباد کے کپتان پیٹ کمنس نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کیلئے آنے والی حیدرآباد کی شروعات اچھی نہیں رہی اور اس نے ۵؍ویں اوور میں ابھیشیک شرما (۱۲؍رن) کا وکٹ گنوا دیا۔ اس کے بعد اگلے ہی اوور میں انمول پریت سنگھ ۵؍ رن بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ ایسے بحران کے وقت نتیش کمار ریڈی نے ڈیوڈ ہیڈ کے ساتھ اننگز کو سنبھالا اور تیسرے وکٹ کیلئے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے۹۶؍ رن جوڑے۔ ٹریوس ہیڈ نے۴۴؍ گیندوں پر ۶؍ چوکے اور ۳؍ چھکے لگا کر ۵۸؍ رن بنائے۔ نتیش کمار ریڈی نے۳؍ چوکے اور ۸؍ چھکوں کی مدد سے ۷۶؍رن کی اننگز کھیلی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK