Updated: December 01, 2025, 12:02 PM IST
|
Agency
| Mumbai
ہندوستان اور ایشیا پیسیفک میں آن لائن سروے میں یہ بات سامنے آئی۔ ہندوستانی سیاح سردیوں کے موسم میں ’’چِل آؤٹ‘‘ کرنا چاہتے ہیں۔ ہانگ کانگ کی مشہور سیاحتی فرم کلوک کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ اس موسم سرما میں ٹھنڈ میں اضافہ ہو گا اور ہندوستانی سیاح اس سے لطف لینے کے طریقے ڈھونڈ رہے ہیں۔
سرد مقامات کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہوا ہے۔ تصویر:آئی این این
ہندوستانی سیاح سردیوں کے موسم میں ’’چِل آؤٹ‘‘ کرنا چاہتے ہیں۔ ہانگ کانگ کی مشہور سیاحتی فرم کلوک کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ اس موسم سرما میں ٹھنڈ میں اضافہ ہو گا اور ہندوستانی سیاح اس سے لطف لینے کے طریقے ڈھونڈ رہے ہیں۔ انہیںبرف باری دیکھنی ہے اور زیادہ سے زیادہ سرد مقامات کی سیر کرنی ہے۔ یہ تمام باتیں کلوک کے آن لائن سروے میں سامنے آئی ہیں جو ہندوستان کے ساتھ ساتھ ایشیاء پیسیفک ممالک میں بھی کیا گیا ہے۔ برف باری سے لطف اندوز ہونے، دنیا کے مختلف شہروں میں تہوار کی سرگرمیوں کا مشاہدہ کرنے اور سال کے آخر کی چھٹیوں کے دوران منفرد تجربات کرنے کی ہندوستانی سیاحوں کی خواہش ہے۔چھٹیوں کا جوش اپنے عروج پر ہے۔ اس سال، ہندوستانی مسافر اپنی سال کے آخر کی چھٹیوں کو یادگار بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔
کلوک کے مطابق ہندوستانی سیاح اس سال ’کول کیشن‘ پر جانا چاہتے ہیں، یعنی وہ سال کا اختتام ٹھنڈے موسم اور بہترین تجربات کے ساتھ کرنا چاہتے ہیں۔یہ رجحان نئے زمانے کے ہندوستانی مسافروں میں ان مقامات کی سیر کے لیے بڑھتی ہوئی دلچسپی کی عکاسی کرتا ہے جو انھیں روایتی تعطیلات سے مختلف تجربات پیش کرتے ہیں۔ وہ برفانی سردیوں کا تجربہ کرنا چاہتے ہیں، مہم جوئی کی سرگرمیوں میں حصہ لینا چاہتے ہیں اور ایسی ٹھنڈی جگہوں میں رہنا چاہتے ہیں جو جشن منانے کا منفرد تجربہ پیش کرتے ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ ان کا سفر آرام دہ ہو اور وہ خاندان کے ساتھ معیاری وقت گزارسکیں جو یادگار تجربہ فراہم کرے۔
اس بارے میںشیوم تیاگی(ہیڈ آف مارکیٹنگ، کلوک انڈیا اور مشرق وسطیٰ) نے کہاکہ ’’سفر کے رجحانات بدل رہے ہیں۔ نئے دور کے ہندوستانی سیاح صرف وقفہ نہیں چاہتے، وہ ایک تجربہ چاہتے ہیں۔ وہ برفیلے مقامات کا دورہ کرنا چاہتے ہیں اور ہم وہ پیش کرنے کو تیار ہیں۔ ‘‘