• Tue, 27 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ٹی۲۰؍ کرکٹ: ہندوستان کی مسلسل فتوحات، وائٹ واش پر نظریں مرکوز

Updated: January 27, 2026, 10:03 PM IST | Vishakhapatnam

ہندوستانی کرکٹ ٹیم اس وقت اعتماد لبریز ہے اور نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز کے چوتھے ٹی ۲۰؍ انٹرنیشنل میں کلین سویپ کی جانب ایک اور قدم بڑھانے کے لیے تیار ہے۔ ہندوستان پہلے ہی ابتدائی تینوں میچز جیت کر سیریز اپنے نام کر چکا ہے۔

Gautam Gambhir And Surya Kumar.Photo:PTI
سوریہ کمار اور گوتم گمبھیر۔ تصویر:پی ٹی آئی

ہندوستانی کرکٹ ٹیم اس وقت اعتماد  لبریز ہے اور نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز کے چوتھے ٹی ۲۰؍ انٹرنیشنل میں کلین سویپ کی جانب ایک اور قدم بڑھانے کے لیے تیار ہے۔  ہندوستان پہلے ہی ابتدائی تینوں میچز جیت کر سیریز اپنے نام کر چکا ہے۔ ٹیم انڈیا ایک بے خوف اور جارحانہ انداز اپنائے ہوئے ہے۔ اس سیریز میں ہندوستانی کھلاڑیوں نے واضح سوچ اور بہترین حکمت عملی کے ساتھ کھیل پیش کیا ہے، جس نے کیوی ٹیم کو دفاعی پوزیشن  اپنانے پر مجبور کر دیا ہے۔

نوجوان اوپنر ابھیشیک شرما اس سیریز کے ہیرو ثابت ہوئے ہیں۔ انہوں نے ناگپور میں ۳۵؍ گیندوں پر ۸۴؍اور گوہاٹی میں محض ۲۰؍ گیندوں پر۶۸؍ رنز کی طوفانی اننگز کھیل کر میچ کا پانسا پلٹ دیا۔  فارم میں واپسی کے بعد کپتان نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ کیوں ٹی ۲۰؍ کے بہترین کھلاڑی ہیں۔ ان کی گیپس تلاش کرنے کی صلاحیت حریف بولرس کے لیے ڈراؤنا خواب بنی ہوئی ہے۔رائے پور میں ایشان کشن کی شاندار اننگز نے  ہندوستانی  بیٹنگ لائن کی گہرائی کو مزید واضح کر دیا ہے۔ ہندوستان کی کامیابی میں بولرس کا کردار بھی کلیدی رہا ہے۔جسپریت بمراہ نے اپنی تجربہ کاری سے رنز کی رفتار روکی۔عرش دیپ سنگھ نے اپنی سوئنگ سے کیوی بیٹرز کو پریشان رکھا۔اسپنرز نے ہندوستانی کنڈیشنز کا بھرپور فائدہ اٹھایا۔

یہ بھی پڑھئے:ایشوریہ رائے کو چھوڑ کر کوئی بھی ہیروئن قدرتی طور پر خوبصورت نہیں ہے: فرح خان

ون ڈے سیریز میں اچھی کارکردگی پیش کرنے والی والی نیوزی لینڈ کی ٹیم ٹی ۲۰؍ فارمیٹ میں ہندوستان کی شدت  کا مقابلہ کرنے میں ناکام رہی ہے۔ کپتان مچل سینٹنر اور گلین فلپس کی انفرادی کوششوں کے باوجود ٹیم کے دیگر اہم کھلاڑی کلیدی مواقع پر پرفارم نہیں کر سکے۔ وشاکھاپٹنم کے ڈاکٹر وائی ایس راج شیکھر ریڈی اسٹیڈیم میں ہونے والا یہ میچ  ہندوستان کے لیے ورلڈ کپ کی تیاریوں کو مزید مستحکم کرنے کا موقع ہے، جبکہ نیوزی لینڈ کے لیے یہ اپنی ساکھ بچانے کی جنگ ہے۔

یہ بھی پڑھئے:آسٹریلین اوپن: سیمی فائنل میں الکاراز اور زیوریو آمنے سامنے

دونوں ٹیموں کے اسکواڈز: ہندوستان: سوریہ کمار یادو (کپتان)، ابھیشیک شرما، یشسوی جیسوال، ایشان کشن، سنجو سیمسن، شریاس ایّر، رنکو سنگھ، شیوم دوبے، ہاردک پانڈیا، جسپریت بمراہ، عرشدیپ سنگھ، ہرشیت رانا، ورون چکرورتی، روی بشنوئی اور  کلدیپ یادو۔ نیوزی لینڈ: مچل سینٹنر (کپتان)، ڈیون کانوے، ٹم سیفرٹ، راچن رویندر، گلین فلپس، مارک چیپمین، ڈیرل مچل، جیمس نیشام، کائل جیمی سن، میٹ ہنری، ایش سودھی، جیکب ڈفی اور  لوکی فرگیوسن۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK