Inquilab Logo Happiest Places to Work

ٹی ۲۰؍ ممبئی لیگ اور پہلی ویمنز لیگ کا میلہ یکم جون سے سجے گا

Updated: May 07, 2026, 6:08 PM IST | Mumbai

ٹی ۲۰؍ ممبئی لیگ کا چوتھا سیزن اور تاریخ میں پہلی بار منعقد ہونے والی ٹی۲۰؍ ممبئی ویمنز لیگ کا پہلا سیزن بیک وقت یکم سے ۱۳؍ جون تک کرکٹ کے عالمی مرکز وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

Mumbai T20 League.Photo:INN
ممبئی ٹی ۲۰؍ لیگ۔ تصویر:آئی این این

ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن (ایم سی اے) نے شہر میں کرکٹ کے ایک بڑے میلے کا بگل بجا دیا ہے۔ ایم سی اے کے اعلان کے مطابق، ٹی ۲۰؍ ممبئی لیگ کا چوتھا سیزن اور تاریخ میں پہلی بار منعقد ہونے والی ٹی۲۰؍ ممبئی ویمنز لیگ کا پہلا سیزن بیک وقت یکم سے ۱۳؍ جون تک کرکٹ کے عالمی مرکز وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
ایم سی اے کا یہ اقدام صنفی برابری اور ہر سطح کے ٹیلنٹ کو نمایاں کرنے کے عزم کا اظہار ہے۔ ایسوسی ایشن کے صدر اجنکیا نائیک نے اس موقع پر کہا کہ’’وانکھیڈے اسٹیڈیم میں مردوں اور خواتین کے ٹورنامنٹس کا ایک ساتھ انعقاد اس بات کی علامت ہے کہ ہم ممبئی کرکٹ کے ماحولیاتی نظام کو مزید مضبوط اور جامع بنانا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:’’مائیکل‘‘ بایوپک کے بعد مائیکل جیکسن کے گانے دوبارہ عالمی چارٹس پر چھا گئے


مردوں کے زمرے میں دنیا کے مایہ ناز کرکٹرز اور ممبئی کے ابھرتے ہوئے نوجوان کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ ان میں  سوریہ کمار یادو، شریاس ایر، اجنکیا رہانے یشسوی جیسوال، شیوم دوبے، سرفراز خان، شاردُل ٹھاکر، تشار دیشپانڈے اور نوجوان ٹیلنٹ مشیر خان و انگکرش رگھوونشی جیسے بڑےنام شامل ہیں ۔

یہ بھی پڑھئے:پیرس سینٹ جرمین کا جادو چل گیا، عثمان کے گول سے فائنل میں داخل


پہلی ویمنز لیگ میں ڈومیسٹک کرکٹ کی تجربہ کار کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ مستقبل کی سپر اسٹارز بھی جلوہ گر ہوں گی۔ نیلامی کی مہنگی ترین کھلاڑی اور بیٹنگ سنسنی ایرا جادھو توجہ کا مرکز ہوں گی۔ دیگر معروف کھلاڑیوں میں سائلی ستگھرے، صائمہ ٹھاکر، حمیرہ قاضی، سانیکا چالکے اور سمرن شیخ شامل ہیں۔ شائقینِ کرکٹ ان تمام سنسنی خیز مقابلوں کو اسٹار اسپورٹس  پر براہِ راست دیکھ سکیں گے۔ یہ ٹورنامنٹ نہ صرف ممبئی کے نوجوان کھلاڑیوں کو سینئر اسٹارز کے ساتھ کھیلنے کا تجربہ فراہم کرے گا بلکہ ممبئی کرکٹ کو ایک نئی بلندی پر لے جانے میں بھی اہم ثابت ہوگا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK