Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

ٹی ۲۰؍ ورلڈکپ :انگلینڈ کی عمان پر ریکارڈ فتح کے ساتھ سپر۸؍ کی امیدیں زندہ

Updated: June 15, 2024, 11:31 AM IST | Agency | North Sound (Antigua)

عادل رشید ۴؍ وکٹ، مارک ووڈ اور جوفرا آرچر کے ۳۔۳؍ وکٹ کی بدولت  انگلینڈ نے ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ میں  کے ۲۸؍ویں میچ (گروپ سی) میں عمان کو ریکارڈ۱۰۱؍ گیندیں باقی رہتے ہوئے ۸؍وکٹ سے شکست  دے کر سپر ۸؍ تک پہنچنے کی امیدیں زندہ رہیں۔

Adil Rashid. Photo: INN
عادل رشید۔ تصویر : آئی این این

عادل رشید ۴؍ وکٹ، مارک ووڈ اور جوفرا آرچر کے ۳۔۳؍ وکٹ کی بدولت  انگلینڈ نے ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ میں  کے ۲۸؍ویں میچ (گروپ سی) میں عمان کو ریکارڈ۱۰۱؍ گیندیں باقی رہتے ہوئے ۸؍وکٹ سے شکست  دے کر سپر ۸؍ تک پہنچنے کی امیدیں زندہ رہیں۔
 انگلینڈ کے کپتان جوس بٹلر نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا اور اس کے بعد  بولنگ کے  کپتان کے فیصلے کو درست ثابت کرتے ہوئے بیٹنگ کیلئے آنے والی عمان کی ٹیم۱۳ء۲؍ اوورس میں محض ۴۷؍رن پر ڈھیر کردیا۔ عمان کا کوئی بھی کھلاڑی انگلینڈ کے بولرس کے سامنے ٹھہر  نہ سکا اور ’تو چل میں آیا‘ کی طرز پر عمان کے بلے باز  پویلین لوٹتے گئے۔ صرف شعیب خان(۱۱؍رن) ڈبل فیگر تک پہنچ سکے۔ انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید نے۱۱؍ رن کے عوض ۴؍ وکٹ حاصل کئے۔ مارک ووڈ اور جوفرا آرچر نے۱۲۔۱۲؍ رن کے عوض ۳۔۳؍ وکٹ حاصل کئے۔انگلینڈ کی اوپننگ جوڑی فل سالٹ اور کپتان جوس بٹلر نے طوفانی انداز میں اننگز کا آغاز کرتے ہوئے۴۷؍ رن کا ہدف تیزی سے حاصل کیا  تاہم اس دوران فل سالٹ ۳؍ گیندوں پر۱۲؍ رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ اگلے ہی اوور میں ول جیکس بھی ۵؍رن بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ جوس بٹلر نے ۸؍ گیندوں پر ۴؍ چوکے اور ایک چھکا لگا کر ۲۴؍ رن کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔ جونی بیریسٹو ۸؍ رن  بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ انگلینڈ نے ۳ء۱؍اوورس  میں ۲؍ وکٹ پر۵۰؍ رن بنانے کے بعد ۸؍ وکٹ سے میچ جیت لیا۔ میچ میں ۴؍ وکٹ لینے والے انگلینڈ کے عادل رشید کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK