آسٹریلیا میں موجودہندوستانی ویمن کرکٹ ٹیم نے ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کے فائنل سے پہلے ہندوستانی ٹیم کو نیک تمنائیں دی ہیں۔ فائنل مقابلہ نیوزی لینڈ کے خلاف اتوار کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
EPAPER
Updated: March 08, 2026, 4:10 PM IST | Ahmedabad
آسٹریلیا میں موجودہندوستانی ویمن کرکٹ ٹیم نے ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کے فائنل سے پہلے ہندوستانی ٹیم کو نیک تمنائیں دی ہیں۔ فائنل مقابلہ نیوزی لینڈ کے خلاف اتوار کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
آسٹریلیا میں موجودہندوستانی ویمن کرکٹ ٹیم نے ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کے فائنل سے پہلے ہندوستانی ٹیم کو نیک تمنائیں دی ہیں۔ فائنل مقابلہ نیوزی لینڈ کے خلاف اتوار کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ بی سی سی آئی نے خواتین ٹیم کے سرکاری ایکس اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں کوچ امول مجمدار، بلے باز جیمِما روڈریگز، دپتی شرما اور سنیہ رانا نے فائنل کے لیے ٹیم انڈیا کو مبارکباد اور نیک خواہشات دیں۔ ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے’’ایک ٹیم انڈیا جس نے گھر پر ورلڈ کپ جیتا، اور دوسری آج رات گھر پر ورلڈ کپ جیتنے جا رہی ہے۔‘‘
From one #TeamIndia that clinched a World Cup at home 🙌
— BCCI Women (@BCCIWomen) March 8, 2026
To the other going for 𝗪𝗼𝗿𝗹𝗱 𝗖𝘂𝗽 𝗴𝗹𝗼𝗿𝘆 at home tonight 🏆
🎥 From the #WomenInBlue to the #MenInBlue 💙 🇮🇳#T20WorldCup | #Final pic.twitter.com/MRq4Kl92gF
ویمن ٹیم کے ہیڈ کوچ امول مجمدار نے کہا کہ ’’میں سب کو نیک تمنائیں دینا چاہتا ہوں۔ نریندر مودی اسٹیڈیم میں بہت بڑی بھیڑ ہوگی۔ ورلڈ کپ فائنل کھیلنے کے لیے شاندار ماحول ہوگا۔‘‘ آل راؤنڈر دپتی شرما نے کہاکہ’’ ورلڈ کپ فائنل کے لیے ٹیم انڈیا کو آل دی بیسٹ۔ ہم سب آپ کی حمایت کر رہے ہیں جاؤ اور جیتو۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:اے آئی تباہی کا نیا ہتھیار: فوٹو ایڈیٹنگ سے میدانِ جنگ تک
جیمِما روڈریگز نے کہا کہ ’’آؤ اسے گھر لے آئیں۔ ہم آپ کے لیے دعا کر رہے ہیں۔‘‘ ہندوستانی ویمن کرکٹ ٹیم نے ۲؍ نومبر ۲۰۲۵ء کو جنوبی افریقہ کو شکست دے کر اپنا پہلا ون ڈے ورلڈ کپ جیتا تھا۔ یہ میچ ممبئی میں کھیلا گیا تھا۔ اگر ہندوستانی ٹیم نیوزی لینڈ کو ہرا کر ورلڈ کپ جیتنے میں کامیاب ہو جاتی ہے تو کئی ریکارڈ ایک ساتھ ٹیم انڈیا کے نام ہو جائیں گے۔ ہندوستانی ٹیم تین ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ جیتنے والی پہلی ٹیم بن جائے گی۔ اس کے علاوہ لگاتار دو ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ اور اپنے گھر میں ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ جیتنے والی پہلی ٹیم بھی بن سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:’’بلیک پنک‘‘ کی جیسو نے بالی و وڈ میں قدم رکھنے کا اشارہ دیا
ہندوستانی ٹیم ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ میں چوتھی بار فائنل میں پہنچی ہے، جو کسی بھی ٹیم کے لیے فائنل میں پہنچنے کا ریکارڈ ہے۔ ہندوستانی ٹیم ۲۰۰۷ء اور۲۰۲۴ء میں چیمپئن رہ چکی ہے۔