• Wed, 18 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ: کنیڈا کو ہرا کر نیوزی لینڈ سپر ۸؍ میں داخل

Updated: February 17, 2026, 10:16 PM IST | Mumbai

نیوزی لینڈ نے کنیڈا کے خلاف ۱۷۴؍ رنز کا ہدف محض ۲؍ وکٹوں کے نقصان پر ۲۹؍ گیندیں قبل ہی حاصل کر کے اگلے مرحلے میں اپنی جگہ پکی کر لی۔

New Zealand Players.Photo:PTI
نیوزی لینڈکے کھلاڑی۔ تصویر:پی ٹی آئی

نیوزی لینڈ نے  کنیڈا کے خلاف ۱۷۴؍ رنز کا ہدف محض ۲؍ وکٹوں کے نقصان پر ۲۹؍ گیندیں قبل ہی حاصل کر کے اگلے مرحلے میں اپنی جگہ پکی کر لی۔ کنیڈا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے یوراج سامرا کے شاندار۱۱۰؍ رنز کی بدولت ۱۷۳؍ رنز بنائے تھے، لیکن کیوی بلے بازوں کی جارحانہ بیٹنگ نے اس ہدف کو بونا ثابت کر دیا۔


صرف ۱۹؍ سال کی عمر میں یوراج سامرا نے وہ کارنامہ انجام دیا جو آج تک کسی ایسوسی ایٹ ملک کا بلے باز نہیں کر سکا۔ انہوں نے محض ۵۸؍گیندوں پر اپنی سنچری مکمل کی، جس میں جیمز نیشام اور کول میکونچی کے اوورز میں لگائے گئے لگاتار چھکے اور چوکے شامل تھے۔ سامرا ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کی تاریخ میں سنچری بنانے والے سب سے کم عمر کھلاڑی بن گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:رِچاچڈھانے اپنے کریئر کے ابتدائی تجربے کا ذکر کیا، قابلِ اعتماد شخص نے دھوکہ دیا تھا


۱۷۴؍ رنز کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کا آغاز بھی  خراب رہا۔ کنیڈا کے تجربہ کار بولر سعد بن ظفر نے ٹم سیفرٹ اور فن ایلن کو جلد آؤٹ کر کے امیدیں وابستہ کیں، لیکن اس کے بعد گلین فلپس (ناقابلِ شکست ۷۶؍رن ) اور رچن رویندر (ناقابلِ شکست ۵۹؍رن) نے کنیڈا کے بو لرز کی ایک نہ چلنے دی۔ دونوں کے درمیان تیسرے وکٹ کے لیے۷۲؍ گیندوں پر ۱۴۶؍رنز کی ناقابلِ شکست شراکت داری قائم ہوئی۔

یہ بھی پڑھئے:سلیم خان لیلاوتی اسپتال داخل، سلمان خان شوٹنگ چھوڑ کر والد سے ملنے پہنچے

کنیڈا کی ٹیم ایک وقت میں ۱۹۰؍رن  سے زائد رنز بناتی دکھائی دے رہی تھی، لیکن نیوزی لینڈ کے بولرس نے آخری تین اوورز میں صرف ۲۳؍ رنز دے کر میچ میں واپسی کی۔ جیکب ڈفی نیوزی لینڈ کے سب سے کامیاب اور کفایتی با لر رہے جنہوں نے ۴؍اوورز میں صرف ۲۵؍ رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کیا۔ دوسری جانب کنیڈا کے بولرس کیوی بلے بازوں کے جارحانہ موڈ کے سامنے بے بس نظر آئے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK