ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کو پہلا فائنلسٹ مل گیا ہے۔ نیوزی لینڈ نے بدھ کی رات کو کولکاتا کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ کو۹؍ وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔
EPAPER
Updated: March 05, 2026, 2:00 PM IST | Kolkata
ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کو پہلا فائنلسٹ مل گیا ہے۔ نیوزی لینڈ نے بدھ کی رات کو کولکاتا کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ کو۹؍ وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔
ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کو پہلا فائنلسٹ مل گیا ہے۔ نیوزی لینڈ نے بدھ کی رات کو کولکاتا کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ کو۹؍ وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔نیوزی لینڈ کے لیے جنوبی افریقہ کے خلاف سیمی فائنل آسان نہیں تھا۔ جنوبی افریقہ پورے ورلڈ کپ میں ناقابلِ شکست رہی تھی۔ گروپ اسٹیج میں نیوزی لینڈ کو جنوبی افریقہ کے خلاف شکست بھی ہوئی تھی، لیکن سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ بالکل مختلف نظر آئی اور اس نے جنوبی افریقہ پر یکطرفہ فتح حاصل کی۔
اگر میچ پر نظر ڈالیں تو نیوزی لینڈ نے اہم ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا۔ پہلے بیٹنگ کرنے آئی جنوبی افریقہ بڑا اسکور بنانے میں ناکام رہی۔ مارکو یانسن کے۳۰؍ گیندوں پر ناٹ آؤٹ ۵۵؍ رنز کی بدولت جنوبی افریقہ نے ۸؍ وکٹوں کے نقصان پر ۱۶۹؍رنز بنائے۔
فن ایلن اور ٹم سیفرٹ نے پہلے وکٹ کے لیے۱ء۹؍ اوورز میں ۱۱۷؍ رنز جوڑ کر میچ تقریباً نیوزی لینڈ کے حق میں کر دیا۔ سیفرٹ ۳۳؍ گیندوں پر۵۸؍ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، لیکن ایلن رکے نہیں۔ ایلن نے۳۳؍ گیندوں پر ۱۰؍ چوکے اور ۸؍ چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ ۱۰۰؍ رنز بنائے۔ یہ ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ کی تاریخ کا تیز ترین سنچری ہے۔
یہ بھی پڑھئے:دنیا کے۱۶۰؍ ممالک میں ایک لاکھ سے زیادہ امریکی فوجی تعینات
ایلن کی اس طوفانی سنچری کی بدولت نیوزی لینڈ نے ۵ء۱۲؍اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر۱۷۳؍ رنز بنا کر میچ جیت لیا اور فائنل میں جگہ بنا لی۔نیوزی لینڈ دوسری بار ٹی۲۰؍ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچی ہے۔ اس سے پہلے ٹیم ۲۰۲۱ءکے ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ کا فائنل بھی کھیل چکی ہے۔ اس وقت انگلینڈ کو ہرا کر نیوزی لینڈ نے فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ آسٹریلیا کے خلاف فائنل میں کین ولیمسن کی قیادت میں ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ۴؍ وکٹوں پر۱۷۲؍ رنز بنائے تھے۔ ولیمسن نے ۴۸؍ گیندوں پر۸۵؍ رنز کی اننگز کھیلی تھی۔
یہ بھی پڑھئے:ہندوستان میں۴؍ کروڑ سے زیادہ بچے موٹاپے کا شکار، ملک دنیا میں دوسرے نمبر پر
ایرون فنچ کی قیادت والی آسٹریلیا نے ڈیوڈ وارنر کے ۵۳؍رن اور مچل مارش کے ۷۷؍ رنز کی بدولت ۵ء۱۸؍ اوورز میں ۲؍ وکٹوں کے نقصان پر۱۷۳؍ رنز بنا کر۸؍ وکٹوں سے میچ جیت لیا تھا اور اپنا پہلا ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ ٹائٹل حاصل کیا تھا۔