Inquilab Logo Happiest Places to Work

ٹی ۲۰؍ ورلڈکپ :ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیم نے اسکاٹ لینڈ کومات دی

Updated: June 19, 2026, 5:04 PM IST | New Delhi

ویسٹ انڈیز نے ٹی ۲۰؍ ویمنز ورلڈ کپ میں کھیلے جانےو الے مقابلے میں اسکاٹ لینڈ کو سات رن سے شکست دی۔ یہ ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کی مسلسل دوسری جیت ہے۔

West Indian Players.Photo:X
ویسٹ انڈیز کی کھلاڑی۔۔ تصویر:ایکس

اسٹیفنی ٹیلر (ناٹ آؤٹ ۴۷؍رن) اور اسپنرز کی شاندار کارکردگی کی بدولت ویسٹ انڈیز نے ٹی ۲۰؍ ویمنز ورلڈ کپ میں جمعرات کی رات کھیلے جانےو الے  مقابلے میں اسکاٹ لینڈ کو سات رن سے شکست دی۔ یہ ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کی مسلسل دوسری جیت ہے۔ 
اسکاٹ لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کرنے اتری ویسٹ انڈیز کے لیے ٹورنامنٹ کا اپنا پہلا میچ کھیل رہی ٹیلر نے اننگز کو ایسے وقت میں ضروری رفتار دی، جب ویسٹ انڈیز کی ٹیم ۱۵؍ ویں اوور میں ۸۵/۵؍وکٹ پر جدوجہد کر رہی تھی۔ تب انہوں نے۱۹؍ گیندوں پر۳۶ء۲۴۷؍ کے اسٹرائیک ریٹ سے ناٹ آؤٹ ۴۷؍ رن بنائے، جس میں چار چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔ 

ویسٹ انڈیز کی ٹیم اسکاٹ لینڈ کے نظم و ضبط والے گیند بازی کے حملے اور ہر طرف بہترین فیلڈنگ کے باعث دباؤ میں آ گئی تھی۔ لیکن ٹیلر کی قیادت میں انہوں نے آخری چھ اووروں میں۶۹؍ رن بنائے اور اسکاٹ لینڈ کے سامنے ایک بڑا ہدف رکھا۔  ویسٹ انڈیز نے مقررہ ۲۰؍ اوورس میں چھ وکٹ پر ۱۵۳؍ رن کا اسکور بنایا۔ شیمین کیمپ بیل  نے ۲۶؍ گیندوں پر۳۶، جاہزرا کلیکسٹن ۱۶، کپتان ہیلی میتھیوز ۱۴، ڈیانڈرا ڈوٹن   ۱۴؍رن اور کیانا جوزف نے  ۱۳؍ رن کا تعاون دیا۔
۱۵۴؍ رن کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری اسکاٹ لینڈ کے لیے کیتھرین فریزر اور ڈارسی کارٹر نے پہلے وکٹ کے لیے ۵۱؍ رن جوڑے۔ حال ہی میں ۲۱؍ سال کی ہونے والی اوپنر ڈارسی کارٹر (۵۹؍رن) نے پیر کی چوٹ سے جوجھتے ہوئے شاندار نصف سنچری لگائی اور اسکاٹ لینڈ کو جیت کے قریب پہنچایا۔ اس دوران ویسٹ انڈیز کی گیند بازی اور فیلڈنگ میں گھبراہٹ دیکھی گئی۔ 

یہ بھی پڑھئے:۱۱۵۰؍ سے زائد طبی ماہرین وتنظیموں کاعالمی طبی انجمن سے اسرائیل کی معطلی کا مطالبہ


کیتھرین فریزر اور آئلسا لسٹر کے ساتھ نصف سنچری کی شراکت کیں، لیکن ہیلی میتھیوز کے چار اوور میں ۳/۱۹ (جس میں ۱۳؍ ڈاٹ بال شامل تھیں) نے ان کی ٹیم کو امید برقرار رکھنے کا موقع دیا۔ ساتھ ہی، ۱۹؍ ویں اوور میں عالیہ ایلین کی تین وکٹوں نے اسکاٹ لینڈ کی اس کوشش کو روک دیا، جب وہ میچ کو اپنی طرف موڑنے کی پوزیشن میں نظر آ رہے تھے۔ 

یہ بھی پڑھئے:ہندوستان کی نظریں افغانستان کے خلاف سیریز میں ۰۔۳؍کی کلین سویپ پر

اسکاٹ لینڈ کے لیے فریزر کی کارکردگی شاندار رہی۔ انہوں نے۱۱؍  گیندوں پر ۲۲؍ رن بنائے۔ اس سے پہلے انہوں نے باؤنڈری پر شاندار کیچ لے کر اوپنر کیانا جوزف کو آؤٹ کیا اور شیمین کیمپ بیل کو تیزی سے رن آؤٹ کیا۔ آئلسا لسٹر نے ۲۵؍ گیندوں میں چار چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے ۳۳؍رن  بنائے۔ کیانا جوزف نے آخری اوور میں لسٹر (۳۳؍رن) کو آؤٹ کیا۔ اسی اوور کی آخری گیند پر گیبریلا فونٹینلا (صفر) رن آؤٹ کے ساتھ اسکاٹ لینڈ کی اننگز ۱۴۶؍ رن کے اسکور پر ختم ہو گئی، اور ویسٹ انڈیز نے سات رن سے یہ مقابلہ اپنے نام کر لیا۔ ویسٹ انڈیز کے لیے عالیہ ایلین اور ہیلی میتھیوز نے تین تین وکٹ لیے۔ ایفی فلیچر کو دو وکٹ ملے۔ کیانا جوزف نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK