Inquilab Logo Happiest Places to Work

آخری لمحات میں دو گول کر کے جرمنی نے ہندوستان کو شکست دی

Updated: June 19, 2026, 6:03 PM IST | New Delhi

عالمی چیمپئن جرمنی نے ایف آئی ایچ پرو لیگ ۲۶۔۲۰۲۵ءکے ایک سنسنی خیز مقابلے میں آخری منٹوں میں دو گول داغ کر ہندوستان کو ۱۔۲؍گول سے شکست دے دی۔

Hockey Match.Photo:X
ہاکی میچ۔ تصویر:ایکس

عالمی چیمپئن جرمنی نے ایف آئی ایچ پرو لیگ ۲۶۔۲۰۲۵ءکے ایک سنسنی خیز مقابلے میں آخری منٹوں میں دو گول داغ کر ہندوستان کو ۱۔۲؍گول  سے شکست دے دی۔ جرمنی کی جانب سے جسٹس ویگینڈ نے ۵۶؍ویں اور جیکب بریلا نے ۶۰؍ویں منٹ میں گول کیے۔ اس سے قبل ہندوستان کے جوگراج سنگھ نے اپنے ۱۰۰؍ویں بین الاقوامی میچ میں ۳۸؍ویں منٹ میں پنالٹی کارنر پر شاندار ڈریگ فلک کے ذریعے گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی تھی۔

 

یہ بھی پڑھئے:۱۱۵۰؍ سے زائد طبی ماہرین وتنظیموں کاعالمی طبی انجمن سے اسرائیل کی معطلی کا مطالبہ


ہندوستان نے میچ کا آغاز پراعتماد انداز میں کیا اور مضبوط دفاعی کھیل کے باعث جرمنی کو زیادہ مواقع نہیں دیے۔ دوسرے کوارٹر میں بھی ہندوستانی ٹیم نے جارحانہ کھیل پیش کیا، تاہم وہ اپنے مواقع کو گول میں تبدیل نہ کر سکی۔ تیسرے کوارٹر میں جوگراج سنگھ کے گول کے بعد ہندوستان نے برتری برقرار رکھی، جبکہ گول کیپر موہت ایچ ایس نے جرمنی کے کئی حملے ناکام بنائے۔

یہ بھی پڑھئے:ہندوستان کی نظریں افغانستان کے خلاف سیریز میں ۰۔۳؍کی کلین سویپ پر

چوتھے کوارٹر میں ہندوستان کے پاس برتری دُگنی کرنے کے مواقع تھے لیکن جرمنی نے اچھا مقابلہ کرتے ہوئے ۵۶؍ویں منٹ میں پینالٹی کارنر پر ویگینڈ کے ذریعے اسکور برابر کر دیا۔ میچ کے آخری لمحات میں جرمنی کو ایک اور پینالٹی کارنر ملا، جس پر جیکب بریلا نے فیصلہ کن گول کر کے اپنی ٹیم کو۱۔۲؍گول  سے فتح دلا دی۔ ہندوستان اب اتوار کو اپنے اگلے میچ میں نیدرلینڈز کا سامنا کرے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK