• Wed, 03 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ٹیبل ٹینس : منیکا بترہ اور ٹیم کو شکست، آئی ٹی ٹی ایف مخلوط ٹیم ورلڈ کپ میں ہندوستان کا سفرختم

Updated: December 03, 2025, 10:36 AM IST | Agency | Chengdu, China

ہندوستانی ٹیبل ٹینس کھلاڑی منیکا بترہ اور ان کی ٹیم اپنے پہلے اسٹيج  کے تینوں گروپ میچ ہارنے کے بعد آئی ٹی ٹی ایف مخلوط ٹیم ورلڈ کپ۲۰۲۵ء سے باہر ہو گئی ہے۔

Manika Batra. Picture: INN
منیکا بترہ۔ تصویر:آئی این این
ہندوستانی ٹیبل ٹینس کھلاڑی منیکا بترہ اور ان کی ٹیم اپنے پہلے اسٹيج  کے تینوں گروپ میچ ہارنے کے بعد آئی ٹی ٹی ایف مخلوط ٹیم ورلڈ کپ۲۰۲۵ء سے باہر ہو گئی ہے۔ جاپان، آسٹریلیا اور کروشیا کے ساتھ گروپ۲؍میں شامل  ہندوستان کی ۸؍ رکنی ٹیم ایک بھی میچ جیتنے میں ناکام رہی۔ اس شکست کے ساتھ  ہندوستان اب اس ٹورنامنٹ کے تینوں ایڈیشنز میں پہلے مرحلے ہی سے باہر ہو گیا ہے۔
اپنی مہم کے ابتدائی میچ میں ہندوستان کو کروشیا نے ۶-۸؍سے شکست دی ۔ اوپننگ مخلوط ڈبل میں اولمپین ساتھیان گنانسیکرن اور دیا چتلے آئور بان اور ہانا ارپووک سے۱-۲؍ سے ہار گئے جبکہ منیکا بترہ کو خواتین سنگلز میں لی راکووک  نے ۱-۲؍ سے ہرایا۔ مر د سنگلز میں مانو ٹھکر کو کروشیا کے ٹومیسلاو پوکار  نے ۰-۳؍سے شکست دی، تاہم دیا چیتالے اور یشسوینی گھورپرڑے نے خواتین ڈبل میں ۰-۳؍سے فتح حاصل کر کے  ہندوستان کو مقابلے میں برقرار رکھا۔ساتھیان گیان سیکرن اور آکاش پال نے مرد ڈبل کے پہلے گیم میں ٹومیسلاو کوزک اور آئور بان کو شکست دی، لیکن دوسرے گیم میں کروشیا نے میچ اپنے نام کر لیا۔ٹورنامنٹ کے قواعد کے مطابق ہر میچ تین گیمز کی ریس میں کھیلا جاتا ہے، لیکن مجموعی طور پر میچ وہ ٹیم جیتتی ہے جو پہلے ۸؍ گیمز جیت لے۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK