• Mon, 02 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

سیریز کے آخری میچ میں ٹیم انڈیا کی شکست، نیوزی لینڈنے ٹی ۲۰؍ سیریز گنوائی

Updated: November 01, 2026, 10:13 PM IST | Auckland

ایڈم ملنے کے چار وکٹ کے بعد ٹم سیفرٹ(۹۳) اور گلین فلپس (۶۵؍ ناٹ آؤٹ( کی شاندار بلے بازی کی بدولت نیوزی لینڈ نے اتوار کو۵؍ ویں ٹی ۲۰؍میچ میں ہندوستان کو۱۲؍ گیندیں باقی رہتے ۷؍ وکٹ سے شکست دے دی۔

Team India.Photo:PTI
ہندوستانی ٹیم۔ تصویر:پی ٹی آئی
 ایڈم ملنے کے چار وکٹ کے بعد ٹم سیفرٹ(۹۳) اور گلین فلپس (۶۵؍ ناٹ آؤٹ( کی شاندار بلے بازی کی بدولت نیوزی لینڈ نے اتوار کو۵؍ ویں ٹی ۲۰؍میچ میں  ہندوستان کو۱۲؍ گیندیں باقی رہتے ۷؍ وکٹ سے شکست دے دی۔ یہ شکست ہندوستان کیلئے مایوس کن رہی کیونکہ اس نے سیریز میںتین  دھماکے دارفتوحات کے ساتھ اپنا دبدبہ قائم کیا تھا اورتوقع تھی کہ وہ نیوزی لینڈ کو وائٹ واش کردے گا ۔ بہر حال وائٹ واش کا خواب تو چوتھے میچ ہی ٹوٹ گیا تھا لیکن پانچویں میچ میں شکست کے ساتھ ہی اس سیریز میں جیت کو ایک قریبی فتح کے زمرے میںر کھا جائے گا ۔
واضح رہےکہ ہندوستان نے سیریز ۲-۳؍ سے جیت لی ہے۔آخری ٹی ۲۰؍ میںنیوزی لینڈ نے ۱۹۲؍ رن کا ہدف۱۸؍ اوور میں۳؍وکٹ گنواکر حاصل کرلیا۔
 
 
آخری ٹی ۲۰؍ میچ میں۱۹۲؍ رن کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے نیوزی لینڈ نے دوسرے اووَر میں فن ایلن (۲)کا وکٹ گنوایاجنہیں عرشد دیپ سنگھ نے آؤٹ کیا۔ اس کے بعد ڈیرل مچل اور ٹم سیفرٹ نے دوسرے وکٹ کیلئے۷۳؍رن جوڑے۔ نویں اوور میں ورون چکرورتی نے ڈیرل مچل(۲۹) کو آؤٹ کرکے ہندوستان کو دوسری کامیابی دلائی۔ اس کے بعد سنچری کی جانب بڑھ رہے سیفرٹ کو نتیش کمار ریڈی نے آؤٹ کیا۔ سیفرٹ نے۵۰؍ گیندوں میں۱۱؍ چوکے اور ۵؍ چھکوں کی مدد سے۹۳؍ رن بنائے۔ گلین فلپس نے ۳۸؍گیندوں میں ۸؍ چوکے اور ۳؍ چھکے لگاتے ہوئے ناٹ آؤٹ۶۵؍ رن کی میچ فاتح اننگز کھیلی۔ نیوزی لینڈ نے۱۸؍ اوور میں ۳؍ وکٹ پر۱۹۵؍ رن بنا کر میچ جیت لیا۔ بیون جیکبس ایک رن پر ناٹ آؤٹ رہے۔ہندوستان کی جانب سے عرشد دیپ سنگھ، ورون چکرورتی اور نتیش کمار ریڈی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کیا۔ اس سے قبل ہندوستان نے ایشان کشن(۶۱)، کپتان شریس ایر(۵۰) اور نمن دھیر(۳۳)کی عمدہ بلے بازی کی بدولت مقررہ۲۰؍اوور میں ۸؍ وکٹ پر۱۹۱؍ رن بنائے تھے۔
 
 
نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا ۔ ہندوستان نے۱۹؍ رن پر دونوں افتتاحی بلے بازوں کو گنوا دیا۔ ابھیشیک شرما ایک اور سنجو سیمسن ۴؍ رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد ایشان کشن اور شریس ایر نے تیسرے وکٹ کیلئے۹۳؍ رن کی شراکت داری کرکے اننگز سنبھالی۔ ایشان نے۳۲؍ گیندوں میں ۵؍ چوکے اور پانچ چھکوں کی مدد  سے۶۱؍رن بنائے جبکہ شریس نے ۲۳؍ گیندوں میں ۳؍ چوکے اور ۴؍ چھکوں کے ساتھ۵۰؍ رن کی اننگز کھیلی۔ تلک ورما ۶؍ رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ نمن دھیر اور نتیش کمار ریڈی نے چھٹے وکٹ کیلئے ۴۶؍ رن جوڑے۔ نمن نے۲۳؍ گیندوں پر۳۳؍رن بنائے، جبکہ نتیش نے ۱۷؍گیندوں میں۲۲؍ رن کی اننگز کھیلی۔ بھونیشور کمار ۶؍ رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ایڈم ملنے نے ۴؍، جبکہ ناتھن اسمتھ اور بلیئر ٹکنر نے دو دو وکٹ حاصل کئے۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK