پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ اورہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی جانب سے شعیب ملک کو ٹی ۲۰؍ کرکٹ میں ۱۰؍ ہزار رن مکمل کرنے پر سراہا گیا ہے۔
EPAPER
Updated: October 13, 2020, 10:37 AM IST | Agency | Karachi
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ اورہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی جانب سے شعیب ملک کو ٹی ۲۰؍ کرکٹ میں ۱۰؍ ہزار رن مکمل کرنے پر سراہا گیا ہے۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ اورہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی جانب سے شعیب ملک کو ٹی ۲۰؍ کرکٹ میں ۱۰؍ ہزار رن مکمل کرنے پر سراہا گیا ہے۔ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی جانب سےٹویٹر اکاؤنٹ پر اپنے لائف پارٹنر شعیب ملک کو ایک اور اعزاز حاصل کرنے پر سراہتے ہوئے تعریفی ٹویٹ کیا گیا ہے۔ثانیہ مرزا کی جانب سے اپنے ٹویٹ میں شعیب ملک پر ایشیا کے ٹی ۲۰؍ میچ میں ۱۰؍ ہزار رن مکمل کرنے والے پہلے کھلاڑی کا اعزاز حاصل کرنے پر فخر کا اظہار کیا گیا ہے۔ ثانیہ مرزا نے اپنے ٹویٹر کاؤنٹ پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے شعیب ملک کے طویل سفر کو لفظوں میں بیان کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’لمبی عمر، صبر، سخت محنت، قربانی اور یقین کے ساتھ شعیب ملک نے یہ مقام حاصل کیا ہے۔‘ ثانیہ مرزا نے ٹویٹ میں شعیب ملک پر فخر ہونے کااظہار کرتے ہوئے ساتھ میں دل، جیت، طاقت اور تالیاں بجانے کے ایموجیز کا بھی استعمال کیا ہے ۔