Inquilab Logo Happiest Places to Work

"سپرمین" کا دورانیہ ۲؍ گھنٹہ ۹؍ منٹ ہوگا

Updated: June 05, 2025, 10:09 PM IST | los angeles

جیمس گن کی ہدایتکاری میں بنی فلم "سپرمین" کا دورانیہ ۲؍ گھنٹہ ۹؍ منٹ ہوگا- جیمس گن نے اس دعوے کو مسترد کیا کہ وارنر بروس نے فلم کا رن ٹائم کم کرنے پر اسٹوڈیو کو مجبور کیا تھا- یہ فلم ۱۱؍ جولائی ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی-

James Gunn. Photo: INN
جیمس گن۔ تصویر: آئی این این

ہالی ووڈ فلم "سپرمین" کی ریلیز سے قبل اس کے ہدایتکار اور ڈی سی اسٹوڈیو کے شریک ہیڈ جیمس گن نے فلم کے رن ٹائم (فلم کی طوالت) کی تفصیلات فراہم کی ہے- 

امسال کی سب سے متوقع فلموں میں سے ایک "سپرمین" جیمس گن کے ڈی سی یونیورس کا حصہ اور "چیپٹر ون: گوڈس اینڈ مانسٹرز" کا آغاز ہے-" 

سوشل میڈیا پلیٹ فارم تھریڈس پر جیمس نے مداحوں کے سوالوں کے جواب میں کہا کہ "اس فلم کا دورانیہ ۲؍ گھنٹہ ۹؍ منٹ ہوگا-" ایک مداح نے سوال کیا تھا کہ "یہ فلم ۲؍ گھنٹہ ۹؍ منٹ طویل ہوگی، کیا یہ درست ہے-" جیمس گن نے جواب میں کہا "کریڈیٹ اور پوسٹ کریڈٹ سینس کے ساتھ یہ فلم ۲؍ گھنٹہ ۹؍ منٹ طویل ہوگی-" جیمس گن نے ان قیاس آرائیوں کے تعلق سے بھی بات چیت کی کہ وارنر بروز نے انہیں فلم کا رن ٹائم کم کرنے پر مجبور کیا تھا- انہوں نے اس دعوی کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ "اس میں کوئی حقیقت نہیں-" 
انہوں نے زور دیا کہ "ڈی سی پر کسی کا زور نہیں- اگر کوئی ایسا کرنا چاہے تو بھی نہیں کر سکتا-"

"سپرمین"
سپر مین کی اسکرپٹ جیمس گن نے لکھی ہے اور انہوں ہی نے اسے ڈائریکٹ بھی کیا ہے- وہ اس کے شریک پروڈیوسر بھی ہیں- یہ فلم ۱۱؍ جولائی ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی-

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK