Inquilab Logo

ٹینس اسٹارسمیت ناگل نے آسٹریلین اوپن میں تاریخ رقم کی

Updated: January 17, 2024, 11:41 AM IST | Agency | Melbourne

سال کے پہلے گرینڈ سلیم کے دوسرے راؤنڈ میں داخلہ حاصل کیا۔ ۳۵؍ سال بعد یہ کارنامہ انجام دینے والے ہندوستانی۔

Sumit Nagal is seen in action. Photo: PTI
سمیت ناگل ایکشن میں نظر آرہے ہیں۔ تصویر : پی ٹی آئی

ہندوستان کے اسٹار ٹینس نوجوان کھلاڑی سمیت ناگل نے آسٹریلین اوپن کے مین ڈراکے پہلے راؤنڈ میں کامیابی حاصل کرکے تاریخ رقم کی ہے۔ وہ پہلے ہی راؤنڈ کی مشکل رکاوٹ کو عبور کر کے دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنا چکے ہیں ۔ناگل نے ۲۷؍ ویں رینک کے الیگزینڈر بوبلک کو لگاتار ۳؍ سیٹوں میں شکست دے کر باہر کا راستہ دکھایا ہے۔ سمیت نے الیکزینڈرکو ۴۔۶، ۲۔۶، ۶۔۷؍ سے شکست دی ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب ناگل نے آسٹریلین اوپن کے دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنائی ہے۔
 ہندوستانی اسٹار سمیت نے پہلے ۲؍ سیٹوں میں الیگزینڈر کو۴۔۶، ۲۔۶؍ سے شکست دی۔ ناگل نے پہلے دو سیٹ یکطرفہ طور پر جیتے لیکن تیسرا سیٹ جیتنے کے لئے انہیں کافی پسینہ بہانا پڑا۔ ناگل نے تیسرے سیٹ میں اسے ۶۔۷؍ سے شکست دے کر میچ جیت لیا۔ اس کے ساتھ ہی ان کا فاتحانہ سفر جاری ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ وہ فائنل کوالیفائنگ راؤنڈ جیت کر مین ڈرا میں پہنچے تھے۔ اس سفر میں انہوں نے اب تک ایک بھی سیٹ نہیں گنوایا ہے۔ سمیت ناگل نے ببلک پر فتح کے ساتھ تاریخ رقم کی ہے۔ ۱۳۷؍ ویں نمبر کے سمیت ۱۹۸۹ء کے بعد سے پہلے ہندوستانی بن گئے ہیں جنہوں نے کسی گرینڈ سلیم میں کسی سیڈ کھلاڑی کو شکست دی۔ ۱۹۸۹ء کے آسٹریلین اوپن میں ، رمیش کرشنا نے ٹاپ رینک والے میٹ وائلڈر کو شکست دی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK