Inquilab Logo

گیندبازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت لکھنؤ نے راجستھان کو ہرادیا

Updated: April 21, 2023, 1:58 PM IST | Jaipur

مارکس اسٹونیس (۲۱؍رن پر۲؍وکٹ) اور آویز خان (۲۵؍رن پر ۳؍ وکٹ) کی آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت لکھنؤ سپر جائنٹس نے بدھ کے روز راجستھان رائلس کو ان کے گھر پر ۱۰؍ رنوں سے شکست دےدی۔

Aviz Khan took 3 wickets for 25 runs
آویز خان نے ۲۵؍رنوں کے عوض ۳؍وکٹیں حاصل کیں

 مارکس اسٹونیس (۲۱؍رن پر۲؍وکٹ) اور  آویز خان (۲۵؍رن پر ۳؍ وکٹ) کی آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت لکھنؤ سپر جائنٹس نے بدھ کے روز  راجستھان رائلس کو ان کے گھر پر ۱۰؍ رنوں سے شکست  دےدی۔سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم میں لکھنؤ سپر جائنٹس نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ۲۰؍اووروں میں ۷؍ وکٹوں  کے نقصان پر  ۱۵۴؍رن بنائے تھے جس کے جواب میں راجستھان رائلس ۶؍ وکٹوں پر صرف ۱۴۴؍ رن ہی بنا سکا۔ اس شکست کے باوجود بہتر رن اوسط کی وجہ سے راجستھان ۸؍ پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں پہلے مقام پر ہے جبکہ لکھنؤ اتنے ہی پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
 یشسوی جیسوال (۴۴) اور جوس بٹلر (۴۰) نے پہلے وکٹ کیلئے۸۷؍ رن جوڑ کر راجستھان کو اچھی شروعات دلائی لیکن کپتان سنجو سیمسن (۲) اور شمرون ہیٹمائر (۲) جلد ہی آؤٹ ہوگئے۔ لکھنؤ کے گیند بازوں اور فیلڈروں کی چستی نے میزبان ٹیم کو دباؤ سے نکلنے نہیں دیا ۔  آویز خان نے دیو دت پڈیکل (۲۶) اور ہیٹمائر کے علاوہ دھرو جورل (صفر) کی  وکٹیں لے کر میچ کا رخ موڑ دیا۔ اس سے قبل اسٹوینس نے یشسوی اور بٹلر کی وکٹیں لے کر خطرناک جوڑی کا خاتمہ کیا۔
 ٹاس ہارنے کے بعد بلے بازی کا فیصلہ کرتے ہوئے لکھنؤ نے اچھی شروعات کی۔  میئرس (۵۱) اور کے ایل راہل (۳۹) کے ٹھوس آغاز کے بعد، ٹیم کو دیپک ہڈا (۲) اور آیوش بدونی (ایک) کی صورت میں ۲؍ جھٹکے لگے لیکن بعد کے اووروں میں نکولس پورن (۲۹) اور مارکس اسٹونیس (۲۱) کی تیز رفتار ۴۵؍رنوں کی شراکت نے ٹیم کو ۷؍ وکٹوں پر ۱۵۴؍کا قابل احترام اسکور بنانے میں مدد کی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK