Inquilab Logo

سال۲۰۲۲ کا فیفا ورلڈکپ شاید میرا آخری عالمی کپ تھا : میسی

Updated: June 15, 2023, 1:11 PM IST | Buenos Aires

اسٹار فٹبالر نے کہاکہ چیزیں کیسی رہتی ہیں اس کے مطابق ہی میں ۲۰۲۶ء کا عالمی کپ کھیل سکتاہوں

photo;INN
تصویر :آئی این این

ارجنٹائنا کو فیفا ورلڈکپ۲۰۲۲ء جتانے والے اسٹار لیونل میسی نے انکشاف کیا ہے کہ’’ اب نہیں سوچتا کہ ملک کی ایک اور عالمی کپ کھیلوں گا۔
 منگل کو چینی میڈیا کو دیئے جانےوالے  انٹرویو میں لیونل میسی نے کہا کہ پہلے بھی کئی بار کہا ہے کہ مجھے ایسا نہیں لگتا کہ ۲۰۲۲ء میرا آخری ورلڈکپ تھا، تاہم ممکن ہے کہ شمالی امریکہ میں (۲۰۲۶ء) کے ٹورنامنٹ میں شرکت کرسکتا ہوں، دیکھوں گا چیزیں کیسے کام کرتی ہیں لیکن مجھے نہیں لگتا میں اگلا ورلڈکپ کھیل سکتا ہوں۔
 ؍۷ بار بیلون ڈی اور ایوارڈ جیتنے والے لیونل میسی اس وقت چین کے درالحکومت بیجنگ میں آسٹریلیا کے خلاف دوستانہ میچ کیلئے موجود ہیں، دونوں ٹیمیں جمعرات کو مدمقابل آئیں گی۔ قبل ازیں ارجنٹائنا کے اخبار اولے نے رپورٹ کیا تھا کہ میسی کا اگلا ورلڈکپ میں کھیلنا ’’بہت مشکل‘‘ہوگا، کیونکہ وہ ٹورنامنٹ تک۳۹؍ برس کے ہوجائیں گے۔
 اسٹار فٹبالر نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ وہ پیرس سینٹ جرمن (پی ایس جی) کے ساتھ۲؍ سالہ معاہدہ ختم ہونے کے بعد امریکی کلب انٹرمیامی کو جوائن کررہے ہیں۔ارجنٹائنا کے کپتان لیونل میسی بیجنگ کے۶۸؍ ہزار فٹبال شائقین کی گجائش رکھنے والے اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کے خلاف ان ایکشن نظر آئیں گے۔ خیال رہے کہ لیونل میسی نے اپنے طویل کریئر میں کبھی کوئی بڑا خطاب نہیں جیتا تھا۔ لیکن گزشتہ قطر میں ہونے والے ورلڈ کپ میں کامیابی کے ساتھ ان کا ورلڈ کپ جیتنے کا خواب بھی پورا ہوگیا تھا۔  فٹبال کے اگلے سیزن میں وہ امریکی لیگ میں کھیلتے ہوئے نظر آئیں گے جس کیلئے انہوں نے انٹر میامی میں شمولیت اختیار کی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK