Inquilab Logo

میسی سعودی عرب کی سیاحت کی تشہیری مہم کا حصہ

Updated: January 30, 2024, 11:33 AM IST | Agency | Riyadh

عالمی شہرت یافتہ اور چمپئن فٹبالر لیونل میسی  سعودی عرب میں سیاحت کو فروغ دینے کی تشہیری مہم کا حصہ بن گئے ہیں۔

Lionel Messi. Photo: INN
لیونل میسی۔ تصویر : آئی این این

عالمی شہرت یافتہ اور چمپئن فٹبالر لیونل میسی  سعودی عرب میں سیاحت کو فروغ دینے کی تشہیری مہم کا حصہ بن گئے ہیں۔ ارجنٹائنا  کے اسٹار اور چمپئن فٹبالرلیونل میسی جو سعودی عرب کے سیاحتی سفیر بھی ہیں اب سعودی ٹور ازم اتھاریٹی کی نئی تشہیری مہم کے ذریعے مملکت میں سیاحت کو فروغ دینے کی کوششوں کا حصہ بن گئے ہیں۔
اس حوالے سے سعودی  ٹورازم  اتھاریٹی کی جانب سے ایک دلچسپ ویڈیو جاری کیا گیا ہے جس میں انہیں فٹبال کو کک مارتے ہوئے دیواریں توڑ کر اس کے پیچھے سعودی عرب کا خوبصورت چہرہ دکھایا گیا ہے اور میسی اس ویڈیو میں دنیا کو یہ پیغام دیتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں کہ وہ سعودی عرب سے متعلق غلط فہمیوں کو دور کر کے روایتی سوچ سے آگے بڑھ کر دیکھیں۔
اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میسی جو پہلی دیوار کو فٹبال کے ذریعے توڑتے ہیں اس پر ’’صرف ایک صحرا‘‘ درج ہے جبکہ دیوار ٹوٹنے کے  بعد اس کے عقت میں بحیرہ احمر کے خوبصورت اور شفاف نیلے پانیوں، آبی حیات، عسیر کے پہاڑوں، تبوک میں برف کے نظارے دکھائے گئے ہیں۔ اس میں جدہ کورنیش اور ریاض کے مجدول ٹاور کی خوبصورتی دیکھی جاسکتی ہے۔ انٹر میامی کلب کے اسٹار کھلاڑی فٹبال کو دوسری دیوار توڑتے ہیں جس پر ’زیادہ کچھ نہیں ہورہا‘ درج ہے اور اس کے پیچھے ریاض سیزن، العلا اور ساؤنڈ اسٹروم جیسے دلچسپ پروگرام دکھائے جاتے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK