Inquilab Logo

ہندوستان کی کرکٹ ٹیم نے ایشیاڈ کے فائنل میں جگہ بنائی

Updated: October 07, 2023, 11:45 AM IST | Agency | Hangzhou

ٹی ۲۰؍ فارمیٹ میں ہندوستان نے بنگلہ دیش کو ۹؍وکٹ سے شکست دی۔ ٹیم انڈیا کا چاندی کا تمغہ یقینی۔

Tilak Verma batted well for Team India. Photo: INN
تلک ورما نے ٹیم انڈیا کیلئے اچھی بلے بازی کی۔ تصویر:آئی این این

): ایشیائی کھیلوں میں مردوں کے کرکٹ کے پہلے سیمی فائنل میں جمعہ کو ہندوستان نے نے تلک ورما کی۲۶؍ گیندوں پر ناٹ آؤٹ۵۵؍ رن کی اننگز اور واشنگٹن سندر کی شاندار اننگز کی بدولت ہندوستان بنگلہ دیش کو ۹؍ وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں رسائی کرلی، اس کے ساتھ ہی اس ایونٹ میں ہندوستان کا کم از کم چاندی کا تمغہ یقینی ہو گیا ہے۔
 چین میں کھیلے جا رہے ایشین گیمز میں جمعہ کو مردوں کے کرکٹ میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ۹؍ وکٹوں پر۹۶؍ رن بنائے۔ ہندوستان نے۹۷؍ رن کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے اپنا پہلا وکٹ صفر کے اسکور پر یشسوی جیسوال کی صورت میں گنوایا۔ یشسوی جیسوال کو رپن مونڈل نے مرتیونجے چودھری کے ہاتھوں کیچ کروایا۔ اس کے بعد رتوراج گائیکواڑ اور تلک ورما نے اننگز سنبھالی۔ دونوں بلے بازوں نے طوفانی بلے بازی کرتے ہوئے وکٹ کے چاروں طرف رن بنائے۔ دونوں کے درمیان ۹۵؍ رن کی شراکت نے ہندوستانی ٹیم کو ۹ء۲؍ اوور میں آسان فتح دلائی۔ بنگلہ دیش کی جانب سے رپن مونڈل نے۲۶؍ رن کے عوض ایک وکٹ حاصل کیا۔
 اس سے قبل بنگلہ دیش نے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ۲۰؍ اوورس میں ۹؍ وکٹوں پر۹۶؍ رن بنائے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے ذاکر علی نے سب سے زیادہ۲۴؍ رن اور پرویز حسین نے ۲۳؍ رن بنائے۔ ان دونوں کے علاوہ صرف رقیب الحسن (۱۴؍ رن) ہی دُہرا ہندسہ عبور کر سکے۔ بنگلہ دیش کے ۷؍بلے باز دُہرے ہند سے تک بھی نہ پہنچ سکے ۔ ان میں سے ۲؍ بلے باز ذاکر حسن اور رپن مونڈل صفر پر پویلین لوٹ گئے۔ سندر نے حسن کو جیسوال کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔ رنکو مونڈل ارشدیپ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ بنگلہ دیش کو پہلا جھٹکا محمود الحسن جوئے کے پانچویں اوور میں ۵؍ رن بنانے کی صورت میں لگا۔ وہ سائی کشور جیسوال کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
 ۲۱؍ رن کے اسکور پر بنگلہ دیش کا دوسرا وکٹ کپتان سیف حسن ایک رن کی صورت میں گرا۔ وہ سندر کی گیند پر رنکو کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ پرویز حسین ۳۲؍ گیندوں پر۲۳؍ رن بنانے کے بعد آؤٹ ہونے والے چوتھے بلے باز تھے۔ تلک ورما نے انہیں رتوراج گائیکواڑ کے ہاتھوں کیچ کروایا۔ سائی کشور نے ۷؍ رن کے اسکور پر عفیف حسین کو آؤٹ کیا۔ شیوم دوبے نے ان کا کیچ لیا۔ دوبے نے میچ میں تیسرا وکٹ لیا۔ بنگلہ دیش نے مرتیونجے چودھری کی شکل میں ۱۱؍ گیندوں میں ۴؍ رن پر ۷؍ وکٹ گنوا ئے۔ 

 احمد آباد(ایجنسی): انگلینڈ کے خلاف میچ وننگ سنچری بنانے والے نیوزی لینڈ کے سلامی بلے باز رچن رویندر نے کہا کہ وہ سچن کو اپنا آئیڈیل مانتے ہیں ، جن کی بلے بازی اور تکنیک کی پوری دنیا تعریف کرتی ہے۔
 جمعرات کو نریندر مودی اسٹیڈیم میں رویندراکے ناقابل شکست۱۲۳؍ رن اور ڈیوڈ کونوے (ناٹ آؤٹ۱۵۲؍رن) کے درمیان ۲۷۳؍ رن کی شراکت کی بدولت نیوزی لینڈ نے ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں دفاعی چمپئن انگلینڈ کو۸۲؍ گیند باقی رہتے ہوئے ۹؍ وکٹوں سے شکست دے دی۔ رچن نے میچ کے بعد پریس کانفرنس میں کہاکہ ’’ظاہر ہے، میں سچن تینڈولکر کو اپنا آئیڈیل مانتا ہوں ۔ میرے خیال میں بہت سے لوگ انہیں اپنا رول ماڈل سمجھتے ہیں ۔ مجھے لگتا ہے کہ انہوں نے اپنے کریئر میں جس طرح سے بلے بازی کی وہ لاجواب ہے اور ان کی تکنیک بھی دیکھنے کے لائق تھی۔‘‘
 بائیں ہاتھ کے بلے بازوں کے انداز کی نقل کرنے کی بات کرتے ہوئے رویندر نے برائن لارا اور کمار سنگاکارا کا نام لیا۔ انہوں نے کہاکہ ’’میرے خیال میں ایک لیفٹی ہونے کے ناطے ایسے لوگ ہیں جنہیں آپ دیکھنا پسند کرتے ہیں ، میں لارا کو پسند کرتا ہوں ، مجھے سنگاکارا بھی پسند ہیں ، لیکن تینڈولکر یقینی طور پر آئیڈیل تھے۔‘‘
 ایک روزہ میچ میں اپنی پہلی سنچری بنانے والے رویندر نے یہ تبصرہ اس وقت کیا جب ان سے تینڈولکر اور راہل دراوڑ کو اپنا آئیڈیل ماننے کے بارے میں پوچھا گیا۔ دراصل ان کے والدین نے ان کا نام تینڈولکر اور دراوڑ کے نام پر رکھا تھا۔ انہوں نے کہاکہ ’’ہاں ، مجھے لگتا ہے کہ وہ دونوں بہت خاص کرکٹر ہیں ۔ ظاہر ہے، میں نے بہت ساری کہانیاں سنی ہیں اور بہت ساری فوٹیج دیکھے ہیں ۔ مجھے لگتا ہے کہ میرے والدین پر ہندوستانی کرکٹرس کا بہت اثر تھا۔‘‘
 یہ پوچھے جانے پر کہ ہندوستان میں اپنی پہلی بین الاقوامی سنچری بنانے پر کتنا فخر محسوس کرتے ہیں ، جہاں ان کی جڑیں موجود ہیں ، رویندرنے کہاکہ ’’جب بھی وہ بنگلور میں ہوتے ہیں ، جہاں ان کے دادا دادی رہتے ہیں ، انہیں خاندانی تعلق کا احساس ہوتاہے۔‘‘ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK