Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

ہندوستان کی ٹیم تیسرے ٹیسٹ کیلئے لیڈس میں مشق میں مصروف

Updated: August 24, 2021, 11:23 AM IST | Agency | New Delhi

لارڈس ٹیسٹ میچ جیتنے کے بعد پُرجوش ٹیم انڈیا تیسرا ٹیسٹ میچ کھیلنے کے لیے اتوار کو ہیڈنگلے (لیڈس) پہنچ گئی تھی اور اس نے زوردار پریکٹس بھی شروع کر دی ہے۔ بی سی سی آئی نے ٹویٹر پر کھلاڑیوں کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے یہ معلومات دی۔

Ajinkya Rahane.Picture:INN
اجنکیا رہانے ۔تصویر: آئی این این

 لارڈس ٹیسٹ میچ جیتنے کے بعد پُرجوش ٹیم انڈیا تیسرا ٹیسٹ میچ کھیلنے کے لیے اتوار کو ہیڈنگلے (لیڈس) پہنچ گئی تھی اور اس نے  زوردار  پریکٹس بھی شروع کر دی ہے۔ بی سی سی آئی نے ٹویٹر پر کھلاڑیوں کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے یہ معلومات دی۔ ہندوستانی ٹیم ۵؍ میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں  صفر۔ایک سے آگے ہے اور کپتان وراٹ کوہلی اگلے میچ میں بھی کامیابی حاصل کرنا چاہیں گے۔ ٹیم انڈیا کھیل کے ہر پہلو میں انگلینڈ سے بہتر نظر آرہی ہے ، تاہم ایک چیز جو مہمان ٹیم کے حق میں نہیں ہے وہ یہ ہے کہ موجودہ ٹیم کے کسی بھی کھلاڑی کو ہیڈنگلے میں کھیلنے کا تجربہ نہیں ہے۔ فی الحال ٹیم انڈیا کے سینئر کھلاڑیوں میں وراٹ کوہلی ، روہت شرما ، اجنکیا رہانے ، چتیشور پجارا ، ایشانت شرما ، محمدسمیع اور آر اشون شامل ہیں۔ ان میں سے کسی کو ہیڈنگلے میں ٹیسٹ کھیلنے کا تجربہ نہیں ہے۔ ہیڈنگلے میں ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان آخری ٹیسٹ میچ۱۹؍ سال قبل۲۰۰۲ء  میں کھیلا گیا تھا۔ اس وقت موجودہ ٹیم کا کوئی کھلاڑی ٹیم انڈیا کا حصہ نہیں تھا۔ اس طرح ہندوستانی ٹیم کا ہر کھلاڑی پہلی بار انگلینڈ کے خلاف ہیڈنگلے میں ایک ٹیسٹ میچ کھیلے گا۔ حالانکہ لارڈس ٹیسٹ جیتنے کے بعد سبھی کھلاڑی پُر جوش ہیں۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK