Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

برتری حاصل کرنا ہندوستانی ٹیم کا ہدف

Updated: July 10, 2024, 1:34 PM IST | Agency | Harare

آج ہندوستان اور زمبابوے کے درمیان تیسرا ٹی ۲۰؍میچ۔ سیریز ۱۔۱؍سے برابر۔ یشسوی جیسوال کو موقع مل سکتاہے۔

Abhishek Sharma Photo: INN
ابھیشیک شرما۔ تصویر : آئی این این

اتوار (۷؍ جولائی) کو ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے جانےوالے دوسرےٹی ۲۰؍ میچ میں ۱۰۰؍ رن سے کامیابی حاصل کرنے کے بعد، ہندوستان اپنی اچھی کارکردگی کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ تیسرے ٹی ۲۰؍ میچ میں بھی زمبابوے کو شکست دینا چاہے گا اور اس پر سبقت حاصل کرنا چاہے گا۔ یہ میچ بدھ (۱۰؍ جولائی) کو اسی گراؤنڈ پر کھیلا جائے گا۔ ہندوستانی بلے بازوں نے دوسرے ٹی ۲۰؍ میچ میں مجموعی طور پر۲۳۴؍ رن بنائے تھے اور ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ۲۰۲۴ء کے ۳؍فاتحین یشسوی جیسوال، شیوم دوبے اور سنجو سیمسن کی کو موقع ملنا باقی ہے۔ یہ کھلاڑی ۳؍ میچوں کیلئے بیٹنگ یونٹ کو مزید مضبوط کر یں گے۔ 
 ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ۲۰۲۴ء کا خطاب جیتنے کے بعد، تینوں ٹیم انڈیا کے ویسٹ انڈیز سے دیر سے پہنچنے کی وجہ سے پہلے ۲؍ میچ نہیں کھیل سکے تھے۔ اگرچہ جیسوال اور سیمسن کو ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ میں ہندوستان کے لئے کوئی میچ کھیلنے کا موقع نہیں ملا، لیکن وہ زمبابوے کے خلاف تیسرے ٹی ۲۰؍ میچ میں کھیلنے کے لئے پہلی پسند ہوں گے۔ یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ کون اس کے لئے جگہ بناتا ہے۔ 
 تمام امکانات میں، سیمسن دھرو جوریل کی جگہ لیں گے اور وکٹ کیپر بلے باز کے طور پر کھیلیں گے، جب کہ جیسوال سائی سدرشن کی جگہ لیں گے، جنہوں نے اتوار کو ٹی۲۰؍ کے ذریعہ کرکٹ میں قدم رکھا تھالیکن انہیں بلے بازی کا موقع نہیں ملا۔ تاہم، جیسوال کی شمولیت کے ساتھ، ٹیم مینجمنٹ بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی کرنے پر مجبور ہوگی۔ ابھیشیک شرما اور رتوراج گائیکواڑ نمبر۳؍ اور ۴؍ پوزیشن پر آئیں گے تاکہ جیسوال کو ٹاپ پر جگہ ملے۔ 
 شیوم دوبے سے ریان پراگ کی جگہ آنے کی امید ہے جنہوں نے اپنے آغاز پر ۲؍ رن بنائے تھے۔ بلے بازی کے علاوہ، دوبے اپنی میڈیم تیز گیند بازی کے ساتھ ہندوستان کے لیے ایک اہم کھلاڑی ہوں گے۔ اس بات کا امکان بہت کم ہے کہ ہندوستان اویس خان اور مکیش کمار کے تیز گیندبازی کے ساتھ تجربہ کرے گا، یعنی خلیل احمد اور تشار پانڈے ایک بار پھر بینچ پر ہوں گے۔ واشنگٹن سندر اور روی بشنوئی کی اسپن جوڑی نے پہلے ۲؍ میچوں میں زمبابوے کے بلے بازوں کیلئے مشکلات کھڑی کر دی ہیں اور ہندوستانی ٹیم انتظامیہ ان سے یہ حملہ جاری رکھنے کی توقع رکھے گی۔ زمبابوے بھی سیریز میں برقرار رہنے کیلئے ہندوستان کے خلاف اچھا کھیلنا چاہے گا۔ اس کے کپتان سکندر رضا سے اچھے کھیل کی امید کی جارہی ہے۔ 
  ہندوستان کی ٹیم :یشسوی جیسوال، شبھمن گل (کپتان)، ابھیشیک شرما، رتوراج گائیکواڑ، سنجو سیمسن (وکٹ کیپر)، شیوم دوبے، رنکو سنگھ، واشنگٹن سندر، روی بشنوئی، اویس خان، مکیش کمار۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK