Inquilab Logo

بارسلونا اور کیڈیز کا میچ بغیر کسی گول کے ختم

Updated: September 25, 2021, 1:55 PM IST | Agency | Madrid

اسپینش فٹبال لیگ لالیگا میں بارسلونا اور کیڈیزفٹبال کلبوں کے درمیان ہونے والا میچ بغیر کسی گول کے ختم ہوگیا۔دنیائے فٹبال کا مایہ ناز کلب بارسلونا کیڈیز کے خلاف ایک بھی گول نہ کرسکا اور نہ ہی مخالف ٹیم کوئی گول اسکور کرنے میں کامیاب ہوئی اور میچ بغیر کسی گول کےبرابر ہوگیا۔

 Frankie de Jong was furious when he received a red card during the match.Picture:INN
فرینکی ڈی جونگ میچ کے دوران ریڈ کارڈ ملنے پر برہم ہوگئے۔ تصویر: آئی این این

اسپینش فٹبال لیگ لالیگا میں  بارسلونا اور کیڈیزفٹبال کلبوں کے درمیان ہونے والا  میچ بغیر کسی گول کے ختم ہوگیا۔دنیائے فٹبال کا مایہ ناز کلب بارسلونا کیڈیز کے خلاف ایک بھی گول نہ کرسکا اور نہ ہی مخالف ٹیم کوئی گول اسکور کرنے میں کامیاب ہوئی اور میچ بغیر کسی گول کےبرابر ہوگیا۔ میچ بغیر کسی گول کے برابر ہونے پر بارسلونا کے مداح ٹیم کی کارکردگی پر افسردہ ہوگئے۔اس میچ میں جمعرات کی رات بارسلونا نے ۱۰؍کھلاڑیوں کے ساتھ میچ مکمل کرناپڑا۔ اس کے کھلاڑی فرینکی ڈی جونگ کو ۶۵؍ویں منٹ میں ریڈ کارڈ ملا تھا اور وہ میچ سے باہر ہوگئے تھے۔اس میچ کے بعد بارسلونا کے کوچ رونالڈ کوئمین نے کہاکہ میں اپنی ٹیم کی کارکردگی سے خوش نہیں ہوں اور ٹیم مجھے مسلسل مایوس کررہی ہے۔  خیال رہے کہ بارسلونا نے لالیگا ۲۲۔۲۰۲۱ء میں ۵؍ میچ کھیلے ہیں اور وہ صرف ۲؍ میچ ہی جیت سکی ہے  ۔اسپینش فٹبال لیگ کے پوائنٹس ٹیبل پر  نظر ڈالیں تو اس وقت ریئل  میڈرڈ پہلےجبکہ  بارسلونا ۷؍ویں نمبر پر موجود ہے۔  دیگر ایک میچ میں ریئل بیٹس نے اوساسونا کو ایک کے مقابلے میں ۳؍ گول سے ہرادیا۔   اسپینش فٹ بال لیگ کے پہلے میچ میں ریئل بیٹس نے اوساسونا کو ۱۔۳؍ سے شکست دے دی جبکہ دوسرے میچ میں  ریئل سوسائیڈیڈ نے غرناطہ فٹبال کلب کو دلچسپ مقابلے کے بعد ۲۔۳؍ کے اسکور سے مات دے دی ۔لالیگا میں جمعرات کو کھیلے جانے والے پہلے میچ میں ریئل بیٹس اور اوساسونا کے درمیان مقابلہ تھا، میچ میں  بیٹس نے پہلے برتری حاصل کرلی ،یہ گول۲۱؍ویں منٹ میں ہرموسو نے اسکور کیا۔  اس برتری کا خاتمہ اوساسونا کی جانب سے کیکی نے ۳۹؍ منٹ گول کر کے کیا ۔ دوسر ے ہاف میں   بیٹس کے کھلاڑیوں نے بہتر کھیل پیش کیا اور ۸۰؍ویں منٹ میں یونمی نے گول کر کے ٹیم کو سبقت دلادی۔ ایکسٹرا ٹائم میں ویلین ہوزے نے  بیٹس کلب کی جانب سے ایک اور گول کرکے مقابلہ ۱۔۳؍ کردیا اور میچ کے اختتام تک اسکور ۱۔۳؍ گول ہی رہا اور  ریئل بیٹس نے اوساسونا کے خلاف ۱۔۳؍ سےکامیابی حاصل کی۔ اس کے علاوہ  ایک اور میچ میں ریئل  سوسائیڈیڈ  نےغرناطہ کو دلچسپ مقابلے کے بعد ۲۔۳؍گول  کے اسکور سے مات دے دی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK