Inquilab Logo

پی سی بی نے بائیو سکیور ببل تیار کرنے میں ای سی بی سے مدد طلب کی

Updated: September 16, 2020, 1:37 PM IST | Agency | Lahore

زمبابوے کے خلاف شروع ہونے والی بین الاقوامی سیریز کے لئے پاکستان بائیو سکیور ببل تیارکریگا

Picture. Picture:INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

 پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اگلے ماہ سے زمبابوے کے خلاف شروع ہونے والی بین الاقوامی سیریز کے لئے بائیو سکیور ببل تیار کرنے میں انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی مدد طلب کی ہے۔ زمبابوے کی ٹیم۲۰؍ اکتوبر کو پاکستان پہنچے گی۔ٹی ٹوینٹی اور ون ڈے میچ ملتان اور راولپنڈی میں کھیلے جاسکتے ہیں۔ پی سی بی کے ایک ذرائع نے بتایا کہ دونوں مقامات پر غور کیا جارہا ہے ۔ پی سی بی۵؍ نومبر سے لاہور میں پاکستان سپر لیگ کے بقیہ چار میچوں کی بھی میزبانی کرے گا۔ ذرائع کے مطابق انگلینڈ سیریز کی طرز پر احتیاطی اقدامات میں کھلاڑیوں کی بائیو سکیور ببل میں منتقلی اور کورونا ٹیسٹنگ شامل ہیں۔پی سی بی ذرائع کے مطابق بائیو سکیور زون میں کھلاڑی اور انتظامیہ اراکین، میچ آفیشل، ڈاکٹرز اور بس ڈرائیور رہ سکیں گے،کسی کو ذاتی ٹرانسپورٹ استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی،پی سی بی کی بسوں میں سفرکیا جائے گا۔ بورڈ ذرائع کاکہنا ہے کہ تمام کھلاڑیوں اور دیگر لوگوں کا سامان ڈس اِنفیکٹ کیا جائے گا، اگر کسی فرد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آتا ہے تو اسے اپنے گھر میں دو ہفتےآئسولیشن میں رہنا ہوگا۔آئسولیشن میں رہنے والے افراد کو دو منفی ٹیسٹ کے بعد بائیو سکیور ماحول میں آنے کی اجازت دی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK