• Tue, 23 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہندوستان بمقابلہ پاکستان: شعیب اختر نے امپائرنگ پر سوال کیا

Updated: September 22, 2025, 4:43 PM IST | Dubai

ایشیا کپ۲۰۲۵ء کے سپر فور کے میچ میں ہندوستان نے پاکستان کو۶؍ وکٹ سے شکست دے دی۔ پاکستان نے ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ہندوستان کو ۱۷۲؍ رن کا ہدف دیا۔ ہندوستان نے ابھیشیک شرما اور شبھ من گل کی شاندار بلے بازی کی بدولت ہدف آسانی سے حاصل کر لیا۔ ادھر پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے فخر زمان کو آؤٹ کرنے پر بڑا بیان دیا ہے۔

Fakhar Zaman.Photo:PTI
فخر زمان آؤٹ ہوگئے۔ تصویر: پی ٹی آئی

ایشیا کپ۲۰۲۵ء کا دوسرا سپر فور میچ ہندوستان  اور پاکستان کے درمیان کھیلا گیا۔ اس میچ میں ہندوستان  نے پاکستان کو ۶؍ وکٹ سے شکست دی تھی۔ پاکستان نے ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ۲۰؍ اوور میں۵؍ وکٹ کے نقصان پر۱۷۱؍ رن  بنائے۔ پاکستان نے ہندوستان  کو۱۷۲؍ رن کا ہدف دیا۔ ہندوستان  نے ابھیشیک شرما اور شبھ من گل کی شاندار بلے بازی کی بدولت ہدف آسانی سے حاصل کر لیا۔ یہ میچ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ ادھر پاکستانی ٹیم اس شکست کو برداشت کرنے سے قاصر ہے۔ اب پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے فخر زمان کے آؤٹ ہونے پر بڑا بیان دیا ہے۔سابق پاکستانی  تیز گیندباز شعیب اختر نے کہا کہ فخر زمان کو غلط طریقے سے آؤٹ کیا گیا اور اگر وہ کریز پر رہتے تو میچ کا نتیجہ بدل سکتا تھا۔
 شعیب اختر نے کیا کہا
پاکستانی چینل ٹیپ میڈ پر ایک انٹرویو میں شعیب اختر نے فخر زمان کو آؤٹ کرنے کے فیصلے کو اچانک اور غیر منصفانہ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ `فخر ناٹ آؤٹ تھے، اگر ریویو کے دوران صورتحال واضح نہیں تھی تو بلے باز کو شک کا فائدہ دینا چاہیے تھا، لیکن یہاں مڈ وکٹ کیمرے سے صحیح زاویہ نہیں دکھایا گیا،۲۶؍ کیمرے موجود ہونے کے باوجود درست شاٹ نہیں لیا گیا اور صرف دو زاویوں کو دیکھنے کے بعد انہیں آؤٹ کر دیا گیا ۔ اختر کا مزید کہنا تھا کہ ’’کون جانتا ہے، اگر فخر کریز پر رہتے تو میچ کا نتیجہ مختلف ہوتا۔ امپائرنگ کا لیول ایک مذاق تھا، گیند واضح طور پر پہلے زمین سے ٹکرائی۔ دستانے فرش پر بھی نہیں تھے۔‘‘
 کیا ہوا؟
ہندوستان اور پاکستان کے اس دلچسپ میچ میں تیسرے اوور کی تیسری گیند پر بڑا تنازع کھڑا ہو گیا۔ فخر زمان نے ہاردک پانڈیا کے آف کٹر پر شاٹ کھیلا اور گیند ہلکے سے ان کے بلے سے ٹکرا کر وکٹ کیپر سنجو سیمسن کے گلاؤز میں جا لگی۔ امپائر نے فخر کو آؤٹ قرار دے دیا، فخر کے اس یقین کے باوجود کہ گیند اس کے دستانے تک پہنچنے سے پہلے زمین کو چھو چکی تھی۔ میچ کے دوران امپائر کا فیصلہ تھرڈ امپائر کو بھیجا گیا جہاں کئی بار ری پلے زوم کیا گیا۔ گیند دستانے تک پہنچنے سے پہلے زمین کے بہت قریب دکھائی دے رہی تھی لیکن طویل جانچ کے بعد تھرڈ امپائر نے فخر زمان کو آؤٹ قرار دے دیا۔ فخر اس فیصلے سے حیران رہ گئے اور مایوسی کے عالم میں پویلین لوٹنے سے پہلے کچھ دیر تک یقین نہیں کر سکے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK