Inquilab Logo

رائے پور اسٹیڈیم میں میچ سے قبل بجلی کا مسئلہ درپیش تھا

Updated: December 02, 2023, 10:03 AM IST | Agency | Raipur

بل نہ بھرنے کی وجہ سے اسٹیڈیم کے بہت سے حصوں کی بجلی کاٹ دی گئی ہے اور جنریٹر پر اسٹیڈیم میں میچ ہوتے ہیں۔

VVS Laxman and Surya Kumar Yadav are seen at the stadium. Photo: INN
وی وی ایس لکشمن اور سوریہ کمار یادو اسٹیڈیم میں نظر آرہے ہیں۔ تصویر : آئی این این

ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان ۵؍ ٹی ۲۰؍ میچوں کی سیریز کا چوتھا میچ جمعہ کو شہید ویر نارائن سنگھ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم رائے پور میں کھیلا گیا۔ ہندوستانی ٹیم کو سیریز میں ۱۔۲؍ کی برتری حاصل ہے۔ ہندوستان نے سیریز کا پہلا اور دوسرا میچ جیتا تھا۔ گوہاٹی کے برسا پارا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹی ۲۰؍ میچ میں ہندوستان کو آسٹریلیا کے خلاف عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ تیسرے میچ میں ہندوستانی ٹیم کے اوپنر رتوراج گائیکواڑ نے۵۷؍ گیندوں پر۱۲۳؍ رن کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی۔ رتوراج کی اننگز کی بدولت ہندوستانی ٹیم نے آسٹریلیا کو۲۲۳؍ رن کا ہدف دیا تھا جس کا تعاقب آسٹریلوی ٹیم نے آسانی سے کر لیا۔ ایسے میں یہ میچ ٹیم انڈیا کیلئے اہم تھا تاہم اس اہم میچ سے چند گھنٹے قبل ہی اسٹیڈیم کے بعض حصوں میں بجلی غائب ہو گئی تھی اور اس کی وجہ بجلی کا بل بتایا جا رہا تھا جس کی ادائیگی نہیں کی گئی
۳ء۱۶؍ کروڑ روپے کا بل بقایا ہے
رائے پور کے شہید ویر نارائن سنگھ اسٹیڈیم کا ۳ء۱۶؍کروڑ روپے کا بل بقایا ہے، جس کی وجہ سے اسٹیڈیم کا بجلی کا کنکشن ۵؍ سال قبل منقطع کردیا گیا تھا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ۲۰۰۹ء سے بجلی کا بل ادا نہیں کیا گیا۔ چھتیس گڑھ اسٹیٹ کرکٹ اسوسی ایشن کی درخواست پر ایک عارضی کنکشن قائم کیا گیا تھا، لیکن یہ صرف تماشائیوں کی گیلری اور باکس کا احاطہ کرتا ہے۔ جمعہ کو میچ کے دوران فلڈ لائٹس روشن کرنے کے لئے جنریٹر کا استعمال کیا جائے گا۔ رائے پور رورل ڈویژن کے انچارج اشوک کھنڈیلوال نے کہا کہ سکریٹری کرکٹ اسوسی ایشن نے اسٹیڈیم کے عارضی بجلی کنکشن کی گنجائش بڑھانے کیلئے درخواست دی ہے۔ اس وقت عارضی کنکشن کی گنجائش کے وی ۲۰۰؍ ہے۔ اسے ۱۰۰۰؍ کے وی تک اپ گریڈ کرنے کی درخواست منظور کر لی گئی ہے لیکن ابھی تک اس پر کام شروع نہیں ہوا۔چھتیس گڑھ اسٹیٹ کرکٹ اسوسی ایشن کے میڈیا کوآرڈینیٹر ترونیش سنگھ پریہار نے کہا کہ وہ بین الاقوامی میچوں کی میزبانی کے تعلق سے بہت پریشان تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے پاس بڑے میچوں کے لئے اچھا نظام نہیں ہے۔ میچ جنریٹر کے استعمال کے ساتھ ختم ہوگا۔ ترونیش سنگھ پریہار نے کہاکہ `جہاں تک اسٹیڈیم کی روشنی کا تعلق ہے، مجھے نہیں معلوم کہ کتنا بل بقایا ہے، لیکن سی ایس سی سی کے نام پر ایک عارضی کنکشن لیا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے یہاں کچھ میچ منعقد کیے جاتے ہیں اور اسٹیڈیم کو برقرار رکھا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK