Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’یہ ورلڈ کپ ٹرافی پورے ہندوستان کی ہے‘‘

Updated: March 14, 2026, 10:22 AM IST | New Delhi

کپتان سوریہ کمار یادو نے ٹیم کی کامیابی کا سہراملک کے مداحوں کےسر باندھتے ہوئے کہا کہ ان کی دعاؤں اور حوصلہ افزائی کی بدولت ٹیم نے ٹرافی جیتی۔

Under the captaincy of Suryakumar Yadav, Team India performed brilliantly and won the T20 World Cup. Photo: INN
سوریہ کمار یادو کی کپتانی میں ٹیم انڈیا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹی۔ ۲۰؍عالمی کپ کا خطاب اپنے نام کیا۔ تصویر: آئی این این

ٹی۔ ۲۰؍ ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء میں ہندوستانی ٹیم کی شاندار کارکردگی اور چمپئن بننے کے بعد ٹیم کے کپتان سوریہ کمار یادو نے ملک بھر کے کروڑوں مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔ ہندوستانی کپتان نے اس اعزاز کو ان تمام مداحوں کے نام کیا ہے جو پورے ٹورنامنٹ کے دوران ٹیم کی ہمت اور حوصلہ بڑھاتے رہے۔ 
سوریہ کمار یادو نے اپنے جذباتی پیغام میں کہا’’مداحوں کی غیر متزلزل حمایت کا شکریہ۔ ٹیم کی یہ کامیابی ان کی دعاؤں اور حوصلہ افزائی کے بغیر ممکن نہیں تھی۔ ‘‘
بی سی سی آئی کی جانب سے جمعہ کو جاری کردہ ایک خصوصی ویڈیو میں سوریہ کمار نے کہا ’’ٹیم انڈیا کے پیارے مداحوں، سب سے پہلے دل کی گہرائیوں سے شکریہ۔ ہم آپ کی حمایت اور دعاؤں کی بدولت ہی یہاں پہنچے ہیں۔ یہ ورلڈ کپ ٹرافی پورے ہندوستان کی ہے۔ جیت ایک مشترکہ خواب ہے۔ کپتان نے اس بات پر زور دیا کہ یہ کامیابی صرف ٹیم کی جیت نہیں بلکہ ملک بھر کے کرکٹ شائقین کا ایک مشترکہ خواب تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب ہم جیتتے ہیں تو یہ صرف ہماری جیت نہیں ہوتی بلکہ ان بچوں کا خواب بھی سچ ہوتا ہے جو بیٹ اور گیند کے ساتھ بڑے ہوتے ہیں اور ملک کے لئے کھیلنے کی تمنا رکھتے ہیں۔ یہ ان مداحوں کے لئے ہے جو اسٹیڈیم بھر دیتے ہیں اور ہمیں گھریلو ماحول کا احساس دلاتے ہیں اور ان لاکھوں لوگوں کے لئے بھی جو گھروں میں بیٹھ کر ہماری جیت کی دعا کرتے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: جنوبی افریقہ ٹورنامنٹ کی احمق ترین ٹیم ہے: مائیکل وان

سوریہ کمار یادو کا کہنا تھا’’آپ کی دعائیں اور بے لوث محبت ہمیں طاقت دیتی ہے۔ آپ سب کا شکریہ ادا کرنے کے لئے الفاظ کافی نہیں ہیں۔ ہندوستان میں کرکٹ صرف ایک کھیل نہیں بلکہ ایک جذبہ ہے اور یہ جیت آپ سب کے لئے ہے۔ 
واضح رہے کہ ہندوستان نے ۸؍مارچ بروز اتوار کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں نیوزی لینڈ کو ۹۶؍ رنوں سے شکست دے کر ٹی۔ ۲۰؍ عالمی کپ کا خطاب اپنے نام کیا تھا۔ اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستان نے کرکٹ کی تاریخ کے کئی بڑے ریکارڈز اپنے نام کر لئے ہیں۔ ہندوستان ۳؍ ٹی۔ ۲۰؍ ورلڈ کپ خطاب جیتنے والی دنیا کی پہلی ٹیم بن گئی۔ اس کے علاو ہ مسلسل۲؍ بار ٹی۔ ۲۰؍ ورلڈ کپ جیتنے کا اعزاز بھی حاصل کیا اوراپنی سرزمین پر ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ جیتنے والی پہلی ٹیم ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ 
سوریہ کمار یادو کی کپتانی میں ٹیم انڈیا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹی۔ ۲۰؍عالمی کپ کا خطاب اپنے نام کیا۔ تصویر: آئی این این

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK