• Fri, 11 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

بھیونڈی: میونسپل بھرتی کے نام پر افواہیں، شہریوں کو محتاط رہنے کی اپیل

Updated: September 11, 2026, 10:59 AM IST | Khalid Abdul Qayyum Ansari | Bhiwandi

میونسپل کارپوریشن میں گروپ ’سی‘ اور گروپ ’ڈی‘ کے خالی عہدوں پر بھرتی کے نام پر گردش کرنے والی خبروں اور افواہوں کے درمیان میونسپل انتظامیہ نے شہریوں سے محتاط رہنے کی اپیل کی ہے۔

Bhiwandi-Nizampur Municipal Corporation building. Photo: INN
بھیونڈی نظام پورمیونسپل کارپوریشن کی عمارت۔ تصویر: آئی این این
میونسپل کارپوریشن میں گروپ ’سی‘ اور گروپ ’ڈی‘ کے خالی عہدوں پر بھرتی کے نام پر گردش کرنے والی خبروں اور افواہوں کے درمیان میونسپل انتظامیہ نے شہریوں سے محتاط رہنے کی اپیل کی ہے۔ انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ فی الحال کسی بھی عہدے پر بھرتی کے لئے اخبار میں اور کارپوریشن کی سرکاری ویب سائٹ پر کوئی اشتہار جاری نہیں کیا گیا ہے۔
 
شہری انتظامیہ کے مطابق بھرتی کے نام پر اگر کوئی شخص ملازمت دلانے کا لالچ دے کر رقم کا مطالبہ کرتا ہے یا کسی قسم کے مالی لین دین کے لئے کہتا ہے تو شہری اس کے جھانسے میں نہ آئیں۔ بھرتی کا حتمی فیصلہ ہونے کے بعد ہی اخبارات اور کارپوریشن کی سرکاری ویب سائٹ پر باقاعدہ اشتہار جاری کیا جائے گا۔
میونسپل کارپوریشن نے یہ بھی واضح کیا کہ سرکاری اشتہار اور مقررہ طریقۂ کار کے بغیر بھرتی کے نام پر کئے جانے والے کسی بھی مالی لین دین کی ذمہ داری کارپوریشن انتظامیہ پر نہیں ہوگی۔  شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ ملازمت سے متعلق کسی بھی اطلاع کی تصدیق صرف کارپوریشن کے سرکاری ذرائع سے کریں۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK