Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج یوئیفا چمپئن لیگ میں بارسلونا اور بائرن میونخ کے درمیان کانٹے کی ٹکر متوقع

Updated: October 26, 2022, 1:09 PM IST | Agency | Barcelona

سبھی کی نظربائر ن کے سابق اور بارسلونا کے موجودہ کھلاڑی رابرٹ لیوانڈوسکی پر ہو گی۔ بارسلونا چمپئن لیگ میں جدوجہد کرنے پر مجبور

Robert Lewandowski .Picture:INN
رابرٹ لیوانڈوسکی ۔ تصویر:آئی این این

بارسلونا(ایجنسی): یوئیفا چمپئن لیگ میں بدھ کی دیر رات ۲؍ مضبوط فٹبال کلب بارسلونا اور بائرن میونخ کا مقابلہ ہوگا۔ اگر بارسلونا فٹبال کلب یہ میچ ہار جاتاہے تو وہ  ناک آؤٹ راؤنڈسے باہر ہوجائے گا کیونکہ وہ ٹیبل پر تیسری پوزیشن پر ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس میچ میں ایک کھلاڑی پر سبھی کی نظر ہوگی۔ رابرٹ لیوانڈوسکی نے بائرن میونخ فٹبال کلب کی جانب سے فٹبال کھیلا ہے اور اب وہ بارسلونا فٹبا کلب کی جانب سے کھیل رہے ہیں۔ وہ  بائرن کے سابق کھلاڑی اور بارسلونا کے موجود ہ کھلاڑی ہیں۔ اس سیزن میں بھی  بارسلونا کی جانب سے اچھا کھیل رہے ہیں اور اس میچ میں بھی ان کے اچھا کھیلنے کی امید کی جارہی ہے۔  اس وقت دونوں ٹیمیں اپنی اپنی لیگ میں دوسرے نمبرپر ہیں۔ جرمنی کی بنڈس لیگا میں بائر میونخ ۱۱؍میچوں میں ۲۲؍پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبرپر ہے۔ دوسری طرف اسپین کا فٹبال کلب بارسلونا  کے ۱۱؍میچوں میں ۲۸؍ پوائنٹس ہیں۔ یوئیفا چمپئن لیگ میں اس سیزن میں یہ دونوں ٹیمیں بائرن کے میدان پر مقابلہ کرچکی ہیں اور اس میں بارسلونا فٹبال کلب کو شکست ہوئی تھی۔ بائرن  نے یہ میچ صفر۔۲؍ گول سے جیت لیاتھا۔ اس میچ میں لوکاس ہرنانڈیز اور لیروئے سانے نے بائرن کی جانب سے ایک ایک گول کیاتھا۔  رابرٹ لیوانڈوسکی نے پچھلے میچ میں گول کرنے کیلئے جدوجہد کی تھی لیکن اس بار میچ  بارسلونا کے میدان کیمپ ناؤ میں ہے اور وہ چاہیں گے کہ  گھریلو میدان پر ٹیم کی جانب سے گول کریں۔  بائرن میونخ پہلے ہی لیگ کے ناک آؤٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی ہوچکا ہے اوراس لئے وہ کوشش کرے گا کہ کامیابی کے گروپ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرے۔ بدھ کی دیر رات ایک اور میچ میں ایٹلیٹیکو میڈرڈ فٹبال کلب کا مقابلہ بائر لیورکوزین سے ہوگا۔ ایٹلیٹیکو کی ٹیم اس وقت کامیابی حاصل کرنے کیلئے جدوجہد کررہی ہے اور اس کے کھلاڑی بھی گول کرنے سے قاصر ہیں۔ اس کے باوجود لیورکوزین کی ٹیم کے سامنے یہ ٹیم کامیابی حاصل کرسکتی ہے۔ لیورکوزین کو گزشتہ چند میچوں میں شکست ہوئی ہے۔ ایک اور میچ میں آئی ایکس کا مقابلہ لیورپول فٹبال کلب سے ہوگا۔ لیورپول کو پریمیر لیگ کے میچ میں شکست کا سامنا کرناپڑا تھا ۔ لیورپول کے کھلاڑی اسے بھول کر آگے بڑھنا چاہیں گے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK