Inquilab Logo

پریمیر لیگ میں آج مانچسٹر یونائٹیڈ اور چیلسی کلب کا آمنا سامنا

Updated: December 06, 2023, 11:23 AM IST | Agency | Manchester

دونو ںکلب لیگ میں خود کو ثابت کرنے کیلئے جدوجہد کررہے ہیں ۔ یونائٹیڈ اور چیلسی کے کھلاڑی ایک دوسرے پر سبقت لے جانا چاہیں گے۔

United`s players look busy in practice. Photo: INN
یونائٹیڈ کے کھلاڑی پریکٹس میں مصروف نظر آرہے ہیں۔ تصویر : آئی این این

انگلش پریمیر لیگ میں بدھ کی دیر رات مانچسٹر یونائٹیڈ فٹبال کلب اور چیلسی کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ مانچسٹر کی ٹیم اپنے گھریلو میدان پر کامیابی حاصل کرنے کیلئے پوری قوت لگادے گی۔ اس وقت دونوں ٹیمیں لیگ میں خود کو ثابت کرنے کیلئے جدوجہد کررہی ہیں۔ 
 پریمیر لیگ میں ایک بہت ہی دلچسپ ہفتہ گزرا ہے اور اس بار بہت سے گول دیکھنے کو ملے ہیں ۔ کرسمس سے پہلے صرف چند گیمز باقی ہیں ، یہ پریمیر لیگ میں ایک اوربڑا ہفتہ ثابت ہونے والا ہے۔ خیال رہے کہ آرسنل اس سیزن میں بہترین رہا ہے اور وہ لیگ ٹیبل کے اوپری حصے میں اپنی برتری میں اضافہ کرنا چاہتا ہے۔ لیورپول کے پاس بھی کچھ اچھے فکسچر آنے والے ہیں اور ان کے ہاتھ سے بھی خطاب دور نہیں ہے۔ 
 اس میں کوئی مبالغہ آرائی نہیں کہ نیو کیسل کے خلاف مانچسٹر یونائٹیڈ کا کھیل سب سے زیادہ خراب رہا تھا۔ یونائٹیڈ کے کھیلنے کے طریقے اور ان کی کوششوں کی کمی سے سبھی حیران تھے۔ دوسری جانب چیلسی نے شاندار نتیجہ حاصل کیا۔ شائقین نے انہیں میچ جیتتے ہوئے نہیں دیکھا۔ چیلسی کے کھلاڑیوں کو یونائٹیڈ کے میدان پر ایک مضبوط ٹیم کا سامنا کرنا ہے۔ ان دونوں کلبوں کے درمیان دلچسپ مقابلہ متوقع ہے۔ 
 چیلسی اب ایک مضبوط ٹیم نظر آرہی ہے اور اس کے ۱۱؍کھلاڑی بھی اچھا کھیل رہے ہیں ۔ اس ٹیم نے دیگر ٹیموں کے سامنے اچھا مظاہرہ کرنے کے ساتھ ہی زیادہ گول کئے ہیں ۔ چیلسی اس وقت ٹیبل پر ۱۰؍ ویں نمبرپر ہے۔ اس کے ۱۴؍ میچو ں میں ۱۹؍ پوائنٹس ہیں ۔ اس کے مقابلے مانچسٹر یونائٹیڈ کی ٹیم اچھی پوزیشن میں ہے۔ اس کے ۱۴؍ میچوں میں ۲۴؍ پوائنٹس ہیں اور وہ ٹیبل پر ۷؍ویں نمبرپر ہے۔ 
 مانچسٹر یونائٹیڈ ان ٹیموں میں سے ایک ہے جو ان گیمز میں اچھا کھیلتی ہیں جہاں اس کے سامنے مضبوط ٹیم ہوتی ہے۔ اس وقت یونائٹیڈ کے کھلاڑی بھی فارم حاصل کرنے کیلئے جدوجہد کررہے ہیں ۔ برونو فرنانڈیس اس سیزن میں کچھ اچھا نہیں کرپارہے ہیں جس سے ٹیم کو میچ جیتنے کیلئے پریشانیوں کا سامنا کرناپڑ رہا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK