دنیا کی مشہور سائیکل ریس اب جون کے بجائے اگست میں منعقد ہوگی
EPAPER
Updated: April 17, 2020, 4:05 AM IST | Agency | Paris
دنیا کی مشہور سائیکل ریس اب جون کے بجائے اگست میں منعقد ہوگی
دنیا کی مشہور سائیکلنگ ریس ٹور ڈی فرانس کو مقرر پروگرام کے مطابق منعقد کئے جانے کی امیدیںٹوٹ گئی ہیں اور عالمی وبا بن چکے کورونا وائرس کی وجہ سے اسے ملتوی کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔۳؍ہفتوںتک جاری رہنے والی یہ ریس حالانکہ اب بھی اسی سال منعقد کئے جانے کا امکان ہے۔فرانس کی حکومت نے کورونا کی وجہ سے ملک میں لاک ڈاؤن کو ۱۱؍مئی تک بڑھا دیا تھا جبکہ تمام طرح کے اجتماعی واقعات پر جولائی کے وسط تک پابندی ہے جس سے اس ریس کا انعقاد ہونا ناممکن تھا۔
واضح رہے کہ اس ریس کا اس سال اس کا انعقاد ۲۷؍جون سے ۱۹؍جولائی تک ہونا تھا لیکن اب اس کا انعقاد ۲۹؍اگست سے ۲۰؍ستمبر تک ہو گا ۔ کورونا کی وجہ سے دنیا میں زیادہ تر سائیکلنگ ریس ملتوی کی جا چکی ہیں۔ کورونا کی وجہ سے جاپان میں ٹوکیو اولمپک، یورو کپ فٹ بال چمپئن شپ، فرانس میں فرینچ اوپن، برطانیہ میں ومبلڈن اور ہندوستان میں آئی پی ایل کو ملتوی کیا جا چکا ہے۔یہ دنیا کی سب سے بڑی سائیکل ریس ہے جس کا ہر سال فرانس میں انعقاد ہوتا ہے اور کبھی کبھار یہ پڑوسی ممالک سے بھی ہوتے ہوئے گزرتی ہے۔
دوسری عالمی جنگ کے بعد یہ پہلی بار ہو گا کہ دنیا کی مشہور سائیکلنگ ریس ٹور ڈی فرانس کا انعقاد جولائی میں نہیں ہو گا۔ اس ریس کا روٹ ۳؍ہزارکلومیٹر لمبا ہے اور گزشتہ سال ایک کروڑ سے زیادہ شائقین نے اسے سڑک کے دونوں طرف سے دیکھا تھا۔ یہ کہا جا رہا تھا کہ اسے ناظرین کے بغیر کرا لیا جائے لیکن منتظمین کے لئے یہ منظور نہیں تھا۔نئے پروگرام کے مطابق ٹور ڈی فرانس فرینچ اوپن کے آغاز سے پہلے کیا جائےگا۔واضح رہے کہ سائکلنگ کا یہ پریمیر ایونٹ فرانس میں ۱۹۰۳ءسے جاری ہے اور موسم گرما کے اس کھیل کے آغاز میں کبھی اتنی تاخیر نہیں ہوئی تھی۔