Inquilab Logo Happiest Places to Work

ٹاکسک باکس آفس کلیکشن ڈے ۵: یش کی فلم ۳۰۰؍ کروڑ کلب کی جانب گامزن

Updated: August 31, 2026, 4:10 PM IST | Mumbai

یش کی ایکشن فلم ’’ٹاکسک : اے فیری ٹیل فار گرون اپس‘‘ نے ریلیز کے پانچویں دن ہندوستان میں ۲۰۰؍ کروڑ روپے نیٹ کا ہندسہ عبور کرلیا ہے تاہم فلم کی روزانہ کمائی میں مسلسل کمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ عالمی سطح پر فلم اب ۳۰۰؍ کروڑ روپے کے کلب سے صرف تقریباً ۱۵؍ کروڑ روپے دور ہے۔

Toxic Film.Photo:INN
ٹاکسک ۔تصویر:آئی این این

 یش کی ایکشن فلم ’’ٹاکسک : اے فیری ٹیل فار گرون اپس‘‘ نے ریلیز کے پانچویں دن ہندوستان میں ۲۰۰؍ کروڑ روپے نیٹ کا ہندسہ عبور کرلیا ہے  تاہم فلم کی روزانہ کمائی میں مسلسل کمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ عالمی سطح پر فلم اب ۳۰۰؍ کروڑ روپے کے کلب  سے صرف تقریباً ۱۵؍ کروڑ روپے دور ہے۔ 
 ٹریڈ ٹریکرسیکنلک  کے مطابق’’ٹاکسک‘‘ نے پانچویں دن یعنی اتوار کوہندوستان میں تقریباً ۲۳؍ کروڑ روپے نیٹ  کمائے۔ چوتھے دن فلم نے ۱۵ء۲۵؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا، اس طرح پانچویں دن تقریباً ۵ء۸؍ فیصد کی کمی  ریکارڈ کی گئی۔ پانچ دنوں کے بعد فلم کی ہندوستان  میں مجموعی نیٹ کمائی ۱۰ء۲۱۴؍ کروڑ روپے  جبکہ ہندوستان میں گراس کلیکشن ۹۵ء۲۵۵؍ کروڑ روپے  تک پہنچ گئی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے:میوزک ڈائریکٹر کھیم چند پرکاش کی پانچویں دہائی میں فلم سنگیت پر حکمرانی تھی

 سپراسٹار یش کی فلم نے بیرونِ ملک بھی تقریباً ۲؍ کروڑ روپے  کمائے، جس کے بعد اس کی اوورسیز گراس کمائی تقریباً ۲۵ء۲۹؍ کروڑ روپے ہوگئی۔اس طرح پانچ دنوں میں ’’ٹاکسک‘ ‘کی  ورلڈ وائیڈ گراس کلیکشن ۲۰ء۲۸۵؍ کروڑ روپے  تک پہنچ گئی ہے۔ اب فلم کو ۳۰۰؍کروڑ روپے کا عالمی ہندسہ عبور کرنے کے لیے تقریباً۸۰ء۱۴؍ کروڑ روپے  مزید درکار ہیں۔  ’’ٹاکسک‘‘نے  ۲۶؍اگست کو ریلیز کے پہلے ہی دن شاندار ۱۰ء۱۰۱؍ کروڑ روپے نیٹ  کمائے تھے۔ لیکن دوسرے دن سے کمائی میں مسلسل کمی دیکھی گئی۔ اس طرح پانچ دنوں میں ہندوستان  کی نیٹ کمائی۱۰ء۲۱۴؍ کروڑ روپے ہوگئی۔ 

یہ بھی پڑھئے:مارچ ۲۰۲۷ء سے ملک کے تمام اداروں میں ’آئی ایس ٹی‘ پر عمل درآمد لازمی

پانچویں دن ’’ٹاکسک‘‘کے  ہندی ورژن  نے سب سے زیادہ کاروبار کیا۔ ہندی ورژن نے تقریباً  ۵۰ء۱۴؍کروڑ روپے  کمائے، جبکہ کنّڑ ورژن کی کمائی تقریباً  ۴۰ء۶؍کروڑ روپے  رہی۔ کنّڑ ورژن کی اسکرین آکوپینسی تقریباً ۵۵؍فیصد رہی۔ 
یہ صورتحال اس لیے بھی اہم ہے کہ یش بنیادی طور پر کنّڑ سنیما کے سپر اسٹار ہیں، لیکن ’’ٹاکسک‘‘ میں ہندی مارکیٹ سے ملنے والا ردعمل خاصا مضبوط دکھائی دے رہا ہے۔ یش کی مقبولیت کو سب سے زیادہ بلندی کے جی ایف فرنچائز نے دی تھی۔’’کے جی ایف ۲‘‘ نے دنیا بھر میں تقریباً ۱۲۱۵؍کروڑ روپے  کا گراس بزنس کیا تھا، جبکہ ہندوستان میں اس کی نیٹ کمائی تقریباً  ۷۰ء۴۳۴؍کروڑ روپے  رہی تھی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK