Inquilab Logo Happiest Places to Work

مشرق وسطیٰ بحران کے باعث ٹویوٹا گاڑیوں کی عالمی پیداوار میں کٹوتی

Updated: April 21, 2026, 11:56 AM IST | Tokyo

جاپانی کار ساز کمپنی ٹویوٹا مغربی ایشیا میں جاری بحران کی وجہ سے نومبر تک اپنی گاڑیوں کی عالمی پیداوار میں ۳۸؍ہزار یونٹس کی کمی کرے گی۔

Toyota.Photo:INN
ٹویوٹا۔ تصویر:آئی این این

جاپانی کار ساز کمپنی ٹویوٹا مغربی ایشیا میں جاری بحران کی وجہ سے نومبر تک اپنی گاڑیوں کی عالمی پیداوار میں ۳۸؍ہزار یونٹس کی کمی کرے گی۔ جاپان کی کیوڈو نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کمپنی نے پیر کو کہا کہ اس اقدام کا بنیادی اثران ٹرکوں پر پڑے گا جن کی تیاری مغربی ایشیائی مارکیٹ کے لیے کی جاتی ہے۔
مارچ کے اوائل میں، جاپانی میڈیا نے اطلاع دی تھی کہ تنازعہ کی وجہ سے ٹویوٹا اپریل میں مغربی ایشیائی مارکیٹ کے لیے اپنی گاڑیوں کی پیداوار میں۲۴؍ہزار یونٹس کی کمی کرے گی۔ مارچ میں کمپنی نے اپنی پیداوار میں۲۰؍ہزار گاڑیوں کی کٹوتی کی تھی۔
قابل ذکر ہے کہ امریکہ اور اسرائیل نے ۲۸؍ فروری ۲۰۲۶ءکو ایران کے متعدد اہداف پر حملے کیے تھے جس میں جانی و مالی نقصان ہوا  نیز  امریکہ اور ایران نے ۷؍ اپریل کو دو ہفتے کی جنگ بندی کا اعلان کیا۔ اس کے بعد پاکستان کے شہر اسلام آباد میں دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔
امریکی بحریہ نے ۱۳؍ اپریل کو آبنائے ہرمز کے دونوں جانب ایرانی بندرگاہوں سے آنے  جانے والی تمام سمندری ٹریفک کو روکنا شروع کر دیا۔ یہ آبنائے دنیا کے تیل، پیٹرولیم مصنوعات اور ایل پی جی کا تقریباً ۲۰؍ فیصد سپلائی کرتا ہے۔ امریکہ کا موقف ہے کہ غیر ایرانی بحری جہاز آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے آزاد ہیں، بشرطیکہ وہ تہران کو ٹول ادا نہ کریں۔ ایرانی حکام نے ابھی تک ٹول لگانے کے کسی منصوبے کا اعلان نہیں کیا ہے تاہم انہوں نے ایسے منصوبوں پر بات ضرور کی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے:اکشے کمار کی فلم ’’بھوت بنگلہ‘‘ دنیا بھر میں ۱۰۰؍ کروڑ کے کلب میں شامل


جاپان نے ہتھیاروں کی برآمدات سے پابندی اٹھالی
 جاپانی حکومت نے اپنے ہتھیاروں کی برآمد کے ضوابط میں ترمیم کی ہے، جس کے تحت ہتھیاروں کی برآمدات پر سے پابندیوں کو ہٹالیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:ٹرمپ بازار میں اتار چڑھائو کیلئے بیان دیتے ہیں؟


چیف کابینہ سکریٹری منورو کیہارا نے ایک پریس کانفرنس میں اس کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا’’آج کابینہ کے اجلاس میں اسلحے کی برآمدات کے تین اصولوں میں سے کچھ میں ترمیم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ یہ فیصلے ہمارے ملک کے ارد گرد تیزی سے بدلتی ہوئی سیکوریٹی صورتحال میں جاپان کی سلامتی کو یقینی بنائیں گے۔ ہمارے ملک اور خطے میں امن برقرار رکھنے کے لیے ہتھیاروں کی برآمدات کو فروغ دینا اور اتحادی ممالک کی دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ ضروری ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ہتھیاروں کی برآمدات سے جاپان کی دفاعی صنعت مضبوط ہو گی۔ انہوں نے کہاکہ ’’ (دوسرے ممالک کو) اسلحے کی منتقلی کو فروغ دینے سے دفاعی صنعت اور تکنیکی بنیاد مضبوط ہو گی جو سیلف ڈیفنس فورسز کی جنگی صلاحیت کو سپورٹ کرتی ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ جاپان امن کے لیے اپنے عزم کو برقرار رکھے گا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK