• Fri, 02 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی، مشرق وسطیٰ میں ۹؍ ہزار امریکی فوجی بھیجے

Updated: October 02, 2026, 1:03 PM IST | Washington

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف مزید فوجی کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے مشرق وسطیٰ میں ۹؍ ہزار امریکی فوجی بھیج دیے ہیں۔ انہوں نے ایران کے ساتھ امن معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں سخت کارروائی کی دھمکی دی ہے، جبکہ فلائی دبئی طیارے کے واقعے میں ایران کے ممکنہ تعلق کی بھی تحقیقات کا حوالہ دیا ہے۔

Donald Trump. Photo: INN
ڈونالڈ ٹرمپ۔ تصویر: آئی این این

ڈونالڈ ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ میں ۹؍ ہزار امریکی فوجی بھیج دیے ہیں، جبکہ انہوں نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے خلاف مزید حملے کئے جا سکتے ہیں۔ امریکی صدر نے نومبر میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات سے قبل مزید بمباری کے امکان سے متعلق رپورٹس کو مسترد کرنے سے گریز کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ابتدائی شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ بدھ کو اسرائیلی طیارے کو ہائی جیک کرنے کی کوشش میں ممکنہ طور پر ایران کا ہاتھ تھا۔ صدر ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اگر ایران سے اس واقعے کا تعلق ثابت ہوگیا تو امریکہ جوابی کارروائی کرے گا۔ انہوں نے صحافیوں سے کہا، ’’اگر ایسا ثابت ہوا تو ان پر بہت سخت حملہ کیا جائے گا، فکر نہ کریں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: فلائی دبئی طیارے کے ہائی جیکنگ خدشے پر نیتن یاہو پر انتخابی حربے کا الزام

جمعرات کو ٹرمپ نے اعلان کیا کہ ایران کو امن معاہدے پر دستخط کرنا ہوں گے، ورنہ ’’وہ زیادہ دیر تک موجود نہیں رہے گا۔‘‘ یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب تہران نے اعلان کیا کہ اسے جنگ ختم کرنے کی ایرانی تجویز پر امریکہ کا جواب موصول ہوگیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے چند روز قبل ہی ایران کی جانب سے پیش کی گئی امن تجویز کو عوامی طور پر مسترد کردیا تھا۔ تاہم بدھ کو ایرانی حکام نے کہا کہ دونوں فریقوں کے درمیان بنیادی اختلاف اس معاہدے پر عمل درآمد کی مدت کے حوالے سے ہے۔

یہ بھی پڑھئے: مکہ: مسجد الحرام میں خودکش بمبار کی افواہ، سیکوریٹی حکام نے تردید کی

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی جواب صدر مسعود پزشکیان کے سامنے کابینہ کے اجلاس میں پیش کیا۔ حکومتی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے سرکاری خبر رساں ایجنسی ’ارینا‘ ARINAکو بتایا کہ یہ جواب صدر کو کابینہ کے اجلاس کے دوران پیش کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK