محمد علی بن رومدھانے کے اضافی وقت میں گول کی بدولت تیونس نے استوائی گنی کے خلاف۰۔۱؍گول سے کامیابی حاصل کرکے شمالی امریکہ میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ۲۰۲۶ء کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
EPAPER
Updated: September 09, 2025, 6:40 PM IST | New Delhi
محمد علی بن رومدھانے کے اضافی وقت میں گول کی بدولت تیونس نے استوائی گنی کے خلاف۰۔۱؍گول سے کامیابی حاصل کرکے شمالی امریکہ میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ۲۰۲۶ء کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
محمد علی بن رومدھانے کے اضافی وقت میں گول کی بدولت تیونس نے استوائی گنی کے خلاف۰۔۱؍گول سے کامیابی حاصل کرکے شمالی امریکہ میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ۲۰۲۶ء کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ پیر کی رات گروپ ایچ میں محمد علی بن رومدھانےنے تیونس کو ناقابل تسخیر برتری دلائی اور وہ۲۰۲۲ء کے سیمی فائنلسٹ مراکش کے بعد ٹورنامنٹ میں جگہ حاصل کرنے والی دوسری افریقی ٹیم بن گئی۔تیونس کے پاس ۸؍ گیمز میں۲۲؍ پوائنٹس ہیں، دوسرے نمبر پر آنے والے نمیبیا سے ۱۰؍ زیادہ، جن کا ایک میچ باقی ہے۔تیونس نے اب تک ۷؍ بار ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا ہے اور وہ ۱۸؍ میچوں میں صرف ۳؍ فتوحات کے ریکارڈ میں بہتری لانے کی امید کرے گا۔ وہ کبھی بھی پہلے راؤنڈ سے آگے نہیں بڑھ سکا۔
Tunisia`s last #FIFAWorldCup goal 🤩 pic.twitter.com/YgxFUXiXsu
— FIFA World Cup (@FIFAWorldCup) September 8, 2025
فیفا ویمنز چمپئن کپ میں خواتین کلب کے درمیان گھمسان
فیفا نے اپنے پہلے خواتین کے چمپئن کپ کی نقاب کشائی کی ہے، جس میں ۶؍ براعظمی کلب چمپئن چین میں منعقد ہونے والے ٹورنامنٹ میں خواتین کے کلب فٹبال میں پہلی عالمی چمپئن بننے کے لیے مقابلہ کریں گے۔ٹورنامنٹ ۸؍ اکتوبر کو ووہان اسپورٹس سینٹر اسٹیڈیم میں شروع ہوگا جہاں اے ایف سی ویمنز چمپئن لیگ کی فاتح مقامی سائیڈ ووہان جیانگڈا ڈبلیو ایف سی کا مقابلہ آکلینڈ یونائٹیڈ ایف سی سے ہوگا، جو اس سال کی او ایف سی ویمنز چمپئن لیگ کی چمپئن ہے۔
فیفا کے سکریٹری جنرل میٹیاس گراف اسٹام نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ دنیا بھر کے کلب شائقین، میڈیا اور فٹبال کے شائقین ووہان میں شروع ہونے والے پہلے فیفا ویمنز چمپئن کپ کے آغاز پر تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار ہیں۔ خواتین کے کلب کو کھیل کو فروغ دینے اور آنے والی نسلوں کو متاثر کرنے کاایک عالمی منچ ملے گا۔جیتنے والی ٹیمیں راؤنڈ۲؍ میں پہنچ جائیں گی جہاں ان کا مقابلہ سی اے ایف ویمنز چمپئن لیگ کی چمپئن سے ہو گا، جس کا تاج نومبر میں سجے گا۔