Inquilab Logo Happiest Places to Work

ترکی نے کوسوو کو شکست دے کر ۲۰۲۶ء عالمی فٹ بال کپ ٹورنا منٹ کے لیے کوالیفائی کر لیا

Updated: April 01, 2026, 2:54 PM IST | Istanbul

ترک قومی ٹیم نے اپنی تاریخ میں تیسری بار فٹبال ورلڈ کپ کے فائنلز میں جگہ بنائی ہے۔ یہ ٹورنا منٹ ۲۰۲۶ء میں امریکہ، میکسیکو اور کنیڈامیں منعقد ہو گا۔

Turkish Team.Photo:X
ترکش ٹیم۔ تصویر:ایکس

ترک  قومی ٹیم نے اپنی تاریخ میں تیسری بار فیفا ورلڈ کپ  ٹورنا منٹ جو کہ امریکہ، میکسیکو اور کینیڈا میں منعقد ہو گا ، کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ترکیہ نے پلے آف میں کوسووکو ایک۔صفر سے شکست دیتے ہوئے فائنلز کے لیے اپنی جگہ بنائی۔ٹیم کی طرف سے کیرم آک ترک اولو نے ۵۳؍ویں منٹ میں میچ کا واحد گول اسکو ر کیا۔


صدر رجب طیب اردگان نے ترک قومی  ٹیم کو کوالیفائی کرنے پر مبارکباد دی۔انہوں نے اس  توقع  کا اظہار کیا کہ ۲۴؍سال بعد قومی ٹیم فٹ بال کے عالمی کپ  میں بھر پور طریقے سے ترکیہ کی نمائندگی کرے گی، اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ٹیم قومی فتح سے ہمکنار ہو کر ملک کا سر فخر سے بلند کرے گی۔ ترک صدر نے  ٹیم کے لیے آسٹریلیا، پیراگوئے اور امریکہ کے خلاف گروپ میچوں میں کامیابی کی تمنا کا بھی اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھئے:ٹرمپ نے اتحادیوں سے کہا ’’اپنا تیل خود حاصل کریں‘‘


ترکیہ ، تاریخ میں اب تک دو بار ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر چکا ہے۔پہلی شرکت  ۱۹۵۴ء میں ہوئی تھی، جب  ترکیہ گروپ مرحلے میں ہی ٹورنا منٹ سے باہر ہو گیا تھا اور کوئی خاص تاثر نہ چھوڑ سکا تھا۔
البتہ دوسری بار نتیجہ بالکل مختلف رہا،۲۰۰۲ءکے ورلڈ کپ میں، جس کی مشترکہ میزبانی جنوبی کوریا اور جاپان نے کی تھی، ترکیہ نے تاریخی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیسری پوزیشن حاصل کی تھی۔ 

یہ بھی پڑھئے:شاہ رخ خان: کنگ خان کے کلیکشن میں نئی گاڑی کا داخلہ


اس سے قبل ترک قومی فٹبال ٹیم ۲۰۲۶ء فیفا ورلڈ کپ یورپی کوالیفائرز کے پلے آف سیمی فائنل میں رومانیہ کے مد مقابل آئی ۔ترک ٹیم نے رومانیہ کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے کر پلے آف فائنل میں جگہ بنانے میں کامیابی حاصل کی۔ استنبول کے بیشکتاش پارک میں کھیلے گئے اس سنسنی خیز مقابلے میں ترکیہ کے لیے فیصلہ کن گول ۵۳؍ویں منٹ میں فردی قاضی اولو نے کیا۔ اس فتح کے ساتھ ترکیہ۳۱؍ مارچ کو ہونے والے پلے آف فائنل میں پہنچ گیاتھا۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK