Inquilab Logo

جھارکھنڈ کی دو کر کیتانے یوتھ گیمز میں جلوہ بکھیرا

Updated: February 04, 2023, 2:43 PM IST | Gwalior

دونوں خاتون ہاکی کھلاڑیوں کا تعلق ریاست کے غریب کسان کنبہ سے ہے

Rajni Karkita (Junior) and Rajni Karkita (Senior) participated in Khelo India.
رجنی کرکیتا (جونیئر ) اور رجنی کرکیتا (سینئر )کھیلو انڈیا میں شریک

خواتین کی ہاکی پر مبنی ۲۰۰۷ء  میں ریلیز ہونے والی بالی ووڈ فلم `چک دے انڈیا  کے کردار سوئی موئی کرکیتا سے متاثر ہوکر جھارکھنڈ کے غریب کسان کنبہ کی ۲؍ کھلاڑی کھیلو انڈیا یوتھ گیمز  میں اپنے ضلع  کا نام روشن کرنے پہنچی ہیں۔چک دے انڈیا میں نشا نائر نے جھارکھنڈ سے تعلق رکھنے والی کھلاڑی سوئی موئی کرکیتا کا کردار ادا کیا تھا۔ اس فلم نے جھارکھنڈ میں ہاکی کی نرسری سمجھی جانے والی جگہ سمڈیگا کی بہت سی لڑکیوں کو متاثر کیا، جن میں سے کچھ فلم کے کردار کرکیتا سے خاصی مماثلت رکھتی ہیں۔
       کھیلو انڈیا یوتھ گیمز کھیلنے گوالیار پہنچی جھارکھنڈ کی خواتین کی ہاکی ٹیم کے پاس ۲؍ کرکیتا ہیں۔ دونوں کو رجنی کہا جاتا ہے اور دونوں کے والد کسان ہیں اور دونوں ہندوستان کیلئے کھیلنا چاہتی ہیں۔ فرق صرف اتنا ہے کہ ایک پہلی بار کھیلو انڈیا میں حصہ لے رہی ہیں اور دوسری ۵؍ویں بار۔
           رجنی کرکیتا (جونیئر) کا تعلق رانچی کے قریب باریاتو سے ہے اور وہ پہلی بار کھیلو انڈیا یوتھ گیمز میں حصہ لے رہی ہے۔۱۴؍سالہ رجنی اس پر بہت پر جوش ہیں  حالانکہ وہ کھیلو انڈیا یوتھ گیمز اور وہاں دستیاب سہولیات کے بارے میں زیادہ نہیں جانتی ہیں۔  رجنی کرکیتا (جونیئر) نے کہا ’’یہ میرا پہلا کھیلو انڈیا یوتھ گیمز ہے۔ میں اس کے بارے میں بہت پرجوش ہوں۔ میں باریاتو ہاسٹل میں رہتی ہوں اور وہاں پریکٹس کرتی ہوں۔ میں نے دیدی (سینئر کھلاڑی) سے کھیلو انڈیا یوتھ گیمز کے بارے میں بہت کچھ سنا ہے۔ میں یہاں کھیل کر بہت خوش ہوں۔‘‘ رجنی کرکیتا (سینئر) ایکلویہ میں رہتی ہیں اور اپنے ۵؍ویں کھیلو انڈیا کیلئے گوالیار پہنچی ہیں۔ وہ ۲۰۱۸ء سے ۲۰۲۱ء تک ۴؍ بار کھیلو انڈیا یوتھ گیمز میں کھیل چکی ہے۔ رجنی نے کہا’’یہ میرا پانچواں کھیلو انڈیا ہے۔ میں سمڈیگا سے ہوں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK