حکومت کے مطابق مجموعی طور پر۱۸؍ ہندوستانی پرچم بردار جہاز جن میں ۴۸۵؍ہندوستانی ملاح سوار ہیں، اب بھی خلیج کے مغربی علاقے میں موجود ہیں۔
EPAPER
Updated: March 30, 2026, 11:27 AM IST | Tehran
حکومت کے مطابق مجموعی طور پر۱۸؍ ہندوستانی پرچم بردار جہاز جن میں ۴۸۵؍ہندوستانی ملاح سوار ہیں، اب بھی خلیج کے مغربی علاقے میں موجود ہیں۔
ہندوستان جانے والے ۲؍ ایل پی جی ٹینکرز جو تقریباً ۹۴؍ ہزار میٹرک ٹن رسوئی گیس لے جا رہے ہیں، بحفاظت آبنائے ہرمز سے گزر چکے ہیں اور ہندوستان کی جانب رواں دواں ہیں ۔ وزارت پیٹرولیم اینڈ نیچرل گیس کے مطابق ان جہازوں کے اس ہفتے ممبئی پہنچنے کی توقع ہے۔ یہ جہاز ان تازہ ترین ہندوستانی پرچم بردار بحری جہازوں میں شامل ہیں جو اس اہم گزرگاہ سے گزرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ لندن اسٹاک ایکسچینج گروپ کے شپ ٹریکنگ ڈیٹا کے مطابق جمعہ تک چار ایل پی جی ٹینکرز پہلے ہی گزر چکے ہیں، جبکہ مزید ۳؍ اب بھی آبنائے کے مغربی حصے میں موجود ہیں۔ حکومت ہندکے مطابق مجموعی طور پر۱۸؍ ہندوستانی پرچم بردار جہاز جن میں ۴۸۵؍ہندوستانی ملاح سوار ہیں، اب بھی خلیج کے مغربی علاقے میں موجود ہیں۔ ہندوستان نےجو دنیا میں ایل پی جی کا دوسرا سب سے بڑا درآمد کنندہ ہے، گزشتہ سال ۳۳ء۱۵؍ ملین ٹن گیس استعمال کی جس میں تقریباً ۶۰؍فیصد طلب درآمدات کے ذریعے پوری کی گئی۔ ان درآمدات کا تقریباً۹۰؍ فیصد مشرق وسطیٰ سے آیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: ایران میں جنگ بندی کیلئے اسلام آباد میں اجلاس، سعودی، مصرا ورترکی کی شرکت
۲۰؍ پاکستانی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت
علاوہ ا زیں ایران نے پاکستانی پرچم والے مزید۲۰؍ جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی ہے۔ یہ اعلان پاکستان کے وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے کیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا’’مجھے یہ خوشخبری شیئر کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ایران کی حکومت نے پاکستانی پرچم والے مزید۲۰؍ جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی ہے، اور روزانہ دو جہاز اس راستے سے گزریں گے۔ ‘‘اسحاق ڈار نے ایران کے اس فیصلے کو ایک اہم قدم قرار دیا اور کہا کہ اس سے خطے میں امن کے قیام کی مشترکہ کوششوں کو تقویت ملے گی۔