• Fri, 20 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’ٹرمپ اسرائیلی دباؤ کے سبب ایران کے خلاف نئے حملوں پر غور کر رہے ہیں‘‘

Updated: November 20, 2026, 1:38 PM IST | Agency | New York

امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ ایران کے خلاف وسیع پیمانے پر فوجی حملوں کا ایک اور دور شروع کرنے کے منصوبوں پر غور کر رہے ہیں۔

Donald Trump. Photo: INN
ڈونالڈ ٹرمپ۔ تصویر: آئی این این

امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ ایران کے خلاف وسیع پیمانے پر فوجی حملوں کا ایک اور دور شروع کرنے کے منصوبوں پر غور کر رہے ہیں۔ یہ غور ایرانی صلاحیتوں سے متعلق نئی انٹیلی جنس معلومات اور تیز اور فیصلہ کن اقدام کے لیے اسرائیل کے بڑھتے ہوئے دباؤ کی روشنی میں ہو رہا ہے۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق ان مباحثوں سے واقف امریکی اور اسرائیلی حکام نے یہ بات بتائی۔

حکام نے وضاحت کی کہ ٹرمپ نے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا، لیکن وہ اسرائیل کی ان وارننگز کو مدنظر رکھ رہے ہیں کہ ایران اپنے میزائلوں اور ڈرونز کا ذخیرہ دوبارہ تعمیر کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے اور کیمیائی و حیاتیاتی ہتھیاروں کے پروگرام بھی ترقی دے رہا ہے۔ وہ اس بات کو بھی پیش نظر رکھے ہوئے ہیں کہ خطے میں بڑی امریکی فوجی طاقت کی موجودگی کے باعث امریکہ کے پاس اس وقت ایک سازگار موقع ہے۔ امریکی انتظامیہ کے اندر انٹیلی جنس معلومات کی درستی اور ایران پر نئے حملے کی افادیت کے بارے میں گہرے اختلافات پائے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: ٹائم ۱۰۰؍ نیکسٹ انڈیا ۲۰۲۶ء: زید مسرور اور ثانیہ ایم کیو سمیت ۱۳؍ مسلم شخصیات عالمی فہرست میں شامل

دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نتن یاہو جن کی سیاسی پوزیشن گزشتہ ماہ اسرائیل میں ہونے والے انتخابات کے بعد انتہائی کمزور ہو چکی ہے، شدید دباؤ ڈال رہے ہیں کہ امریکہ ایران کے خلاف چار سے سات دن تک جاری رہنے والی فضائی حملوں کی مہم میں اسرائیل کے ساتھ شامل ہو۔ یہ بات ان مباحثوں سے واقف افراد نے بتائی۔

دوبارہ حملہ کرنے پر فیصلہ کن جواب دیں گے: ایران 

ایران نے جنوبی علاقوں میں امریکی جارحانہ کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے حملے دوبارہ شروع کرنے پر فیصلہ کُن جواب سے خبردار کر دیا۔ ایرانی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ جنوبی ساحلی علاقوں میں امریکی جارحیت کے جواب میں خطے میں ۲؍امریکی فوجی اڈوں پر پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام اور ڈرون و میزائل لانچنگ پلیٹ فارمز کو نشانہ بنایا ہے۔ ایران کی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکہ نے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی اور طاقت کے غیر قانونی استعمال سے خطے کے امن و سلامتی کو خطرے سے دوچار کر رکھا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK