Inquilab Logo

انڈر ۱۹؍ ٹیم کے ساتھی کھلاڑیوں پر فخر ہے: ادئے سہارن

Updated: February 13, 2024, 11:08 AM IST | Agency | Benoni

 انڈر۱۹؍کرکٹ ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کے خلاف ہندوستان کی۷۹؍ رن سے شکست کے بعد ٹیم انڈیا کے کپتان ادئے سہارن نے وجوہات پر بحث کی ہے۔

Uday Saharan. Photo: INN
ادئے سہارن۔ تصویر : آئی این این

 انڈر۱۹؍کرکٹ ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کے خلاف ہندوستان کی۷۹؍ رن سے شکست کے بعد ٹیم انڈیا کے کپتان ادئے سہارن نے وجوہات پر بحث کی ہے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ ہم نے جلد بازی میں شاٹس لگائے جس کی وجہ سے ہم میچ ہار گئے۔ میچ کے بعد ادئے نے کہا کہ انہیں اپنی ٹیم کی کارکردگی پر فخر ہے۔ ٹیم انڈیا نے فائنل میچ میں ’اچھی لڑائی کے جذبے‘ کا مظاہرہ کیا۔ ادئے نے کہا کہ مجھے ساتھی کھلاڑیوں پر فخر ہے، انہوں نے واقعی اچھا کھیلا۔ پورے ٹورنامنٹ میں اچھی لڑائی کے جذبے کا مظاہرہ کیا۔ ہم نے اتوارکو کچھ تیز شاٹس کھیلے اور کریز پر وقت نہیں گزارا۔ ہم تیار تھے لیکن منصوبوں پر عملدرآمد نہ کر سکے۔ ادئے نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ سے، سپورٹ اسٹاف سے اور خود کھیل کے دوران بھی بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔ ہم سیکھتے رہنے اور بہتر بننے کی کوشش کریں گے۔ انڈیا انڈر۱۹؍ کے کپتان انڈر۱۹؍ ورلڈ کپ میں ۳۹۷؍ رن کے ساتھ ٹورنامنٹ کے سب سے زیادہ رن بنانے والے کھلاڑی رہے۔ کھلاڑیوں نے بلےبازی میں اچھا اسکور کیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK