Inquilab Logo

یوئیفا چمپئن لیگ: مانچسٹر سٹی اور بارسلونا کی فتح

Updated: November 30, 2023, 10:35 AM IST

یوئیفا چمپئن لیگ فٹبال میں پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی )نے ڈرا اور اے سی میلان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ پیپ گارڈیالا کے فٹبال کلب مانچسٹر سٹی نے آسانی سے کامیابی حاصل کرلی۔

Manchester City
مانچسٹر سٹی

یوئیفا چمپئن  لیگ فٹبال میں پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی )نے ڈرا اور اے سی میلان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ پیپ گارڈیالا کے فٹبال کلب مانچسٹر سٹی نے آسانی سے کامیابی حاصل کرلی۔ 
 مانچسٹر سٹی نے لیپزگ کو۲۔۳؍گول سے شکست دے کر گروپ جی میں پہلی پوزیشن برقرار رکھی۔ سٹی نے اب تک کے پانچوں میچ جیتے ہیں اور لگاتار ۷؍ویں سیزن میں گروپ میں سرفہرست ہے۔ مانچسٹر سٹی کے کھلاڑیو ںنے اس میچ میں جدوجہد کی کیونکہ حریف ٹیم کے کھلاڑی انہیں گول کرنے سے روکنے میں کامیاب رہے تھے۔ پیپ گارڈیالا کی نے اس جیت کیلئے بہت محنت کی۔ یہ میچ اتحاد اسٹیڈیم میں تھا لیکن گھریلو میدان پر ہی اسے گول کرنا مشکل تھا۔ 
 میچ کی بات کریں تو حریف ٹیم لیپزگ نے ہی پہلے ۲؍ گول کئے۔ ایل اوپینڈا نے ٹیم کیلئے ۲؍گول کرکے سٹی کے شائقین کو خاموش کروا دیا۔ میچ کے دوسرے ہاف میں ارلنگ ہالینڈ نے ٹیم کیلئے پہلا گول کیا۔ اس کے بعد فل فوڈین نے برابری کا گول کیا اور حریف ٹیم کو پیچھے کیا۔ جاویئر الواریز نے ایک اور گول کرکے ٹیم کی کامیابی لکھ دی۔ اس گول کے بعد کوئی اور گول نہیں ہوا اور سٹی نے ۲۔۳؍گول سے میچ جیت لیا۔ 
 اس کے ساتھ ہی پیرس سینٹ جرمین نے نیو کیسل یونائٹیڈ ٹیم سےایک ایک  پوائنٹ  حاصل کئے۔ ان دونوں کے درمیان میچ ایک ایک گول سے ڈرا رہا۔  پی ایس جی کی جانب سے کائلیان  ایمباپے نے برابری کا گول کیاجبکہ گروپ ایف میں بوروشیا ڈورٹمنڈ نے اے سی میلان کو ۱۔۳؍گول سے شکست دے کرپورے ۳؍پوائنٹس حاصل کئے۔ 
 ایک اور میں بارسلونا اور پورٹو کے درمیان بھی زبردست مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ بارسلونا کو اپنے ہی گھریلو میدان پرگول کرنے ایڑی چوٹی کا زور لگاناپڑا۔ میچ کا پہلا گول پورٹو کی جانب سے ہوا اور یہ ۳۰؍ویں منٹ میں پے پے نے کیا۔ اس گول کے دوسرے ہی منٹ میں جوآؤ کینسیلو نے برابری کا گول کیا۔ دوسرے ہاف میں بارسلونا کی جانب سے فاتحانہ گول ہوا۔ یہ گول ۵۷؍ویں منٹ میں جوآؤ فیلکس نے کیا اور ٹیم کو پورے ۳؍پوائنٹس دلائے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK