امریکی نو منتخب سینیٹر عبدل السید نے ایران جنگ کو پاگل پن قرار دیتے ہوئے ہیگستھ سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا، یہ مطالبہ ایوان نمائندگان کے ووٹ کے بعد سامنے آیا ہے جس نے مواخذے کی قرارداد کو کمیٹی کے حوالے کر دیا۔
EPAPER
Updated: November 11, 2026, 2:01 PM IST | Washington
امریکی نو منتخب سینیٹر عبدل السید نے ایران جنگ کو پاگل پن قرار دیتے ہوئے ہیگستھ سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا، یہ مطالبہ ایوان نمائندگان کے ووٹ کے بعد سامنے آیا ہے جس نے مواخذے کی قرارداد کو کمیٹی کے حوالے کر دیا۔
ریاستہائے متحدہ کے نو منتخب سینیٹر عبدل السید نے وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ سے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا ہے، یہ بات ایوان نمائندگان کے۲۱۱؍ کے مقابلے میں۲۰۴ء ووٹوں سے مواخذے کی کوشش کو ناکام بنانے اور قرارداد کو کمیٹی کے حوالے کرنے کے بعد کہی گئی۔ السید نے نشریاتی ادارے سی این این کے ساتھ انٹرویو کے دوران دفاعی سربراہ سے براہ راست خطاب کرتے ہوئے کہاتم اب بھی یہ نوکری کیوں کر رہے ہو؟ تم اس میں واقعی برے ہو۔ تم اپنی ذمہ داری میں ناکام ہو رہے ہو۔ تم نے اس جنگ کو غلط طریقے سے سنبھالا ہے۔تو بس استعفیٰ دے دو۔ سب کے لیے آسان بنا دو بجائے اس کے کہ آخر میں تمہیں نکالا جائے، کیونکہ واضح طور پر یہی ہو رہا ہے۔ مزید برآں مشی گن کے نومنتخب السیدنے منگل کے بیلٹ میں حصہ نہ لینے والے۱۱؍ ڈیموکریٹک قانون سازوں کو یہ کہتے ہوئے ڈانٹا، ’’تمہیں آنا چاہیے اور اپنا کام کرنا چاہیے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: اسرائیل کو امریکی فوجی امداد ۵؍ برس میں ختم کرنے کا منصوبہ، نئی بات چیت شروع
بعد ازاں السید نے نوٹ کرتے ہوئے کہ ان کی ریاست کے ووٹرز نے مہنگائی اور توانائی کے بلوں پر مسلسل مایوسی کا اظہار کیا ایران کے ساتھ طویل تنازع کو براہ راست عام امریکی عوعام کو درپیش معاشی دباؤ سے جوڑا ۔ایران کے خلاف دشمنی کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے، السید نے مہم کو ’’غیر قانونی، اور غیر اخلاقی‘‘قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ اگرچہ وہ مستقبل کی کسی بھی مواخذے کی کارروائی کا سختی سے جائزہ لینے کا ارادہ رکھتے ہیں، تاہم یہ واقعی بالکل واضح ہے کہ پیٹ ہیگستھ وزیر دفاع کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریوں میں ناکام ہو رہے ہیں۔‘‘