Inquilab Logo Happiest Places to Work

ورلڈ کپ ایونٹس کے دوران امریکہ نے۳۰۰؍ سے زائد ڈرون ضبط کر لیے

Updated: June 25, 2026, 6:03 PM IST | New York

حکام نے خبردار کیا ہے کہ ممنوعہ فضائی حدود میں بغیر اجازت پرواز کرنے پرایک لاکھ ڈالر تک جرمانہ اور قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

Fifa World Cup.Photo:INN
فیفا ورلڈ کپ ۔تصویر:آئی این این

حکام نے خبردار کیا ہے کہ ممنوعہ فضائی حدود میں بغیر اجازت پرواز کرنے پرایک لاکھ  ڈالر تک جرمانہ  اور  قید کی سزا ہو سکتی ہے۔امریکی حکام نے بتایا ہے کہ  ۲۰۲۶ء فیفا ورلڈ کپ کے آغاز سے اب تک ممنوعہ فضائی حدود کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر ۳۰۰؍ سے زائد ڈرون  ضبط کیے جا چکے ہیں۔ یہ بات ٹرانسپورٹیشن سیکوریٹی ایڈمنسٹریشن (TSA)  نے منگل کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم  ایکس (X)  پر ایک بیان میں کہی۔

یہ بھی پڑھئے:فلم ’’اوینجرز: اینڈ گیم‘‘ اضافی مناظر کے ساتھ دوبارہ سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی


 ایجنسی کے مطابق  ممنوعہ علاقے میں ڈرون اڑانا ایک  وفاقی جرم  ہے، جس کی سزا قید، ڈرون کی ضبطی اور  ایک لاکھ ڈالر تک جرمانہ  ہو سکتا ہے۔ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن  (ایف اے اے ) نے کھلاڑیوں اور تماشائیوں کے تحفظ کے لیے تمام اسٹیڈیمز، فین ایونٹس اور ٹیموں کے بیس کیمپوں کے گرد ’’نو ڈرون زونز ‘‘ قائم کیے ہیں۔
 میچ کے دنوں میں اسٹیڈیم کے گرد۳؍ ناٹیکل میل (۵ء۵؍ کلومیٹر)  کے دائرے اور زمین سے  ۳؍ہزار فٹ (۹۱۴؍ میٹر ) کی بلندی تک تمام غیر مجاز فضائی سرگرمیوں پر پابندی عائد ہوتی ہے۔ فین زونز کے لیے بھی اضافی پابندیاں نافذ ہیں، جہاں  ایک ناٹیکل میل  کے دائرے اور ایک ہزارفٹ (۳۰۵؍ میٹر) کی بلندی تک بغیر اجازت پرواز ممنوع ہے۔
سپر باؤل جیسی سیکوریٹی
اینڈریو جیولیانی ، جو فیفا ورلڈ کپ کے لیے وہائٹ ہاؤس ٹاسک فورس  کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ہیں، پہلے کہہ چکے ہیں کہ ٹورنامنٹ کی سیکوریٹیس’’سپر باؤل‘‘ کی طرز پر ترتیب دی گئی ہے اور امریکہ میں ہونے والے تمام  ۷۸؍ میچز کو  انسدادِ ڈرون (Counter-UAS)  حفاظتی نظام کی کوریج حاصل ہوگی۔

یہ بھی پڑھئے:نیمار جونیئر ۹۸۱؍ دن بعد ٹیم میں واپسی پر رو پڑے


ان اقدامات کی حمایت کے لیے وفاقی حکومت نے مقامی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد کے لیے  ۵۰۰؍ ملین ڈالر  کے انسدادِ ڈرون گرانٹ پروگرام کی منظوری دی ہے جبکہ  ایف بی آئی  نے اس ٹیکنالوجی پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے ایک خصوصی تربیتی مرکز بھی قائم کیا ہے۔ ۲۰۲۶ء کا فیفا ورلڈ کپ ، جو۱۹؍ جولائی   کو اختتام پذیر ہوگا، امریکہ، کنیڈا اور میکسیکو  کے ۱۶؍ شہروں  میں منعقد کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK