Inquilab Logo

انڈین پریمیرلیگ کے ۵؍ میچوں میں ۹؍ امپیکٹ پلیئرس کا استعمال، ۶؍کھلاڑی نا کام

Updated: April 05, 2023, 1:19 PM IST | Mumbai

نودیپ نے ۲؍ اوورمیں۳۵؍ رن دئیے۔ امان۵؍ گیندوں پر۴؍رن بنانے میں کامیاب رہے۔لکھنؤنے اویس خان کی جگہ بدونی کو موقع دیا

Abdul Samad, Aman Khan, Navdeep Saini - Photo: INN
عبدالصمد,امان خان ,نودیپ سینی- تصویر :آئی این این

آئی پی ایل ۱۶؍ پچھلے ۱۵؍ سیزن سے اس بار مختلف ہے۔ اس بار میچ میں۱۱؍ کے بجائے ایک ٹیم کے۱۲؍ کھلاڑی نظر آ رہے ہیں۔ ۱۲؍واں کھلاڑی امپیکٹ پلیئر ہے، جسے ٹیمیں میچوں کا رخ بدلنے کیلئے لا سکتی ہیں۔ اتوار تک۱۰؍ میں سے ۹؍ ٹیموں نے ۵؍ میچوں میں امپیکٹ پلیئر کا استعمال کیا ہے۔
 صرف رائل چیلنجرز بنگلور نے ممبئی انڈینس کے خلاف میچ میں کوئی امپیکٹ  کھلاڑی نہیں اتارا۔ لکھنؤ کی ٹیم اننگز کے اختتام سے قبل اس  کھلاڑی کولانے والی پہلی ٹیم بن گئی  تاہم اترنے والے  کھلاڑی نے کوئی خاص کارکردگی پیش نہیں کی۔پیر کو چنئی کے خلاف اویس خان کی جگہ لکھنؤ کے آیوش بدونی آئے۔ بدونی نے۱۸؍ گیندوں میں ۲۳؍ رن بنائے، لیکن ایک بھی چوکا نہ لگا سکے۔ اس کا خمیازہ ایل ایس جی کو اٹھانا پڑا اور ٹیم ۱۲؍ رن سے میچ ہار گئی۔
 تشار دیشپانڈے : چنئی کے تیز گیند باز تشار دیشپانڈے پہلے امپیکٹ پلیئر بنے۔ گجرات کے خلاف بولنگ کے دوران چنئی نے انہیں امباتی رائیڈو کی جگہ ٹیم میں جگہ دی۔ تشار مہنگے ثابت ہوئے اور انہوں نے۳ء۲؍  اوور میں۵۱؍ رن دیئے۔
 وینکٹیش ایّر :کولکاتانائٹ رائیڈرس  نے آل راؤنڈر وینکٹیش ایّر کو ابتدائی الیون میں شامل نہیں کیا۔ ۱۹۲؍رن کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے انہیں ورون چکرورتی کی جگہ موقع ملا۔ایّر نے۲۸؍ گیندوں پر۳۴؍ رن بنائے لیکن ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
 سائی سدرشن:گجرات نے چوٹ کی وجہ سے امپیکٹ کھلاڑی کا استعمال کیا۔ فیلڈنگ کے دوران زخمی ہونے والے ولیمسن بلے بازی کیلئے نہیں اترے۔ سائی سدرشن کو موقع ملا۔ سدرشن نے نمبر۳؍ پر ۱۷؍ گیندوں پر۲۲؍ رن بنائے اور گجرات جیت گیا۔
 کرشنپا گوتم :دہلی کیخلاف، لکھنؤ سپرجائنٹس ابتدا میں آیوش بدونی کے ساتھ اترے۔ بدونی جب۷؍ گیندوں پر۱۸؍ رن بناکر آؤٹ ہوئے تو ان کی جگہ آل راؤنڈر کرشنپا گوتم کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔ گوتم نے ایک گیند کھیلی، جو چھکا لگا۔۴؍ اوور  میں۲۳؍ رن دیئے۔
 رشی دھون :پنجاب نےکولکاتا نائٹ رائیڈرس  کے خلاف پہلا میچ جیتا، لیکن امپیکٹ کھلاڑی کا کردار نہیں ادا نہیں کیا۔ راجا پاکسے کی نصف سنچری کے بعد ان کی جگہ رشی دھون کو شامل کیا گیا۔ دھون نےایک  اوور میں۱۵؍ رن دیئے۔ پھرانہیں بولنگ نہیں ملی۔
  امان خان:دہلی کیپٹلس کے امان خان ۱۴؍ویں اوور میں ۵؍ وکٹ پر ۹۴؍رن  پر ٹیم میں آئے۔ انہوں نے تیز گیندباز خلیل احمد کی جگہ لی۔ بڑی ہٹنگ کی خاصیت کے باعث انہیں موقع ملا لیکن وہ۵؍ گیندوں پر ۴؍ رن بنا کر  آؤٹ ہوئے۔
 نودیپ سینی:راجستھان رائلز حیدرآباد کے خلاف جیت کی دہلیز پر تھا۔ ٹیم نے تیز گیند باز نودیپ کو فارم  میں لانے کیلئے  امپیکٹ کھلاڑی بنایا۔ وہ ناکام ہوگئے۔ بھلے ہی راجستھان۷۲؍ رن سے جیت گیا لیکن نودیپ نے ۲؍ اوور میں۳۴؍ رن  دیئے۔
 عبدالصمد:فضل الحق کی جگہ سن رائزرس حیدرآباد کے عبدالصمد جب ان کی بلے بازی۲۰۴؍رن کے ہدف کے سامنے آئی تو ٹیم ۴۸؍رن پر۵؍ وکٹ گنوا چکی تھی۔ عبدالصمد نے۳۲؍ گیندوں پر ۳۲؍ رن بنا کر شکست کا مارجن کم کیا۔
 بہرینڈورف:ممبئی انڈینس کے بہرینڈورف رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف پہلے غیر ملکی امپیکٹ کھلاڑی بن گئے  تاہم۱۷۱؍رن  کے ہدف کا دفاع کرتے ہوئے انہوں نے۳؍  اوورس میں بغیر کوئی وکٹ حاصل کئے ۳۷؍رن  دیئے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK