• Sun, 08 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ویبھو سوریہ ونشی نے پورے ورلڈ کپ میں محض ۲۵۹؍ گیندیں کھیلیں اور ۴۳۹؍ رن بنا دئیے

Updated: February 08, 2026, 11:34 AM IST | New Delhi

یوراج سنگھ، شکھردھون، شبھ من گل، چیتیشور پجارا اوریشسوی جیسوال کے بعد وہ بھی پلیئر آف دی ٹورنامنٹ منتخب ہوئے، کئی سابق کھلاڑیوں نے ویبھو کی ستائش کی۔

Photo: INN.
تصویر: آئی این این۔

۱۴؍سالہ کرکٹر ویبھو سوریہ ونشی انڈر ۱۹؍ ورلڈ کپ کے فائنل میں جس طرح کی حیران کن بلے بازی کی اس سے یہ واضح ہوگیا کہ ہندوستان کا کرکٹ مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے۔ ویبھو نے صرف فائنل میں ہی نہیں بلکہ پورے ٹورنامنٹ میں شاندار بلے بازی کی۔ انہوں نے محض ۲۵۹؍ گیندیں کھیلتے ہوئے ۴۳۹؍ رن بنادئیےجس میں ۳۰؍ سے زائد فلک شگاف چھکے اور کئی چوکے شامل تھے۔ انہیں فائنل میں مین آف دی میچ کے ساتھ ساتھ مین آف دی سیریز سے بھی نوازا گیا۔ محض ۱۴؍ سال کے ویبھو سوریہ ونشی کے لئے یہ بہت بڑا اعزاز ہے کیوں کہ اس سے قبل انڈر ۱۹؍ ورلڈ کپ میں مین آف دی سیریز جیتنے والے تمام کھلاڑی آگے چل کر ٹیم انڈیا کے لئے لیجنڈ ثابت ہوئے ہیں۔ اس فہرست میں یوراج سنگھ، شبھ من گل، شکھر دھون، چیتیشور پجارا اور یشسوی جیسوال کے نام شامل ہیں۔ 
عظیم بلے باز سچن تندولکر نے نوجوان ٹیم کے بے خوف انداز کی تعریف کرتے ہوئے بلے باز ویبھو سوریہ ونشی کی خصوصی ستائش کی۔ تندولکر نے ایکس پر لکھا کہ چیمپئن! اس نوجوان گروپ اور ان کی بے خوف کرکٹ پر بہت فخر ہے۔ کوچ اور سپورٹ اسٹاف سمیت پوری ٹیم کو مبارکباد۔ اس لمحے کا لطف اٹھائیں ! جب آپ کے پاس ایک سوریہ ونشی ہو تو ایک ٹائم لیس بلاک بسٹر کی امید ہوتی ہے! شاباش ویبھو!
ہندوستان کے سابق کپتان وراٹ کوہلی نے ایج-گروپ کرکٹ میں ہندوستان کی مسلسل برتری کو اجاگر کرتے ہوئے لکھا کہ انڈر ۱۹؍ ہندوستانی ٹیم کو ایک بار پھر ورلڈ کپ جیتنے پر مبارکباد۔ ایج-گروپ کرکٹ اور اس سے آگے بھی ہماری برتری برقرار ہے۔ پوری ٹیم اور سپورٹ اسٹاف کو شاباشی۔ ہندوستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے بھی ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ تم لڑکوں پر فخر ہے! تمہارا مستقبل روشن ہے! ویبھو نے جو کیا وہ دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے۔ اس کی بلے بازی ہمیں کئی لیجنڈ بلے بازوں کی یاد دلاتی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK