ہرش دوبے (۴؍ وکٹ) کی قیادت میں شاندار گیند بازی کی بدولت ودربھ نے اتوار کو ریسٹ آف انڈیا کو۹۳؍ رن سے شکست دے کر تیسری بار ایرانی ٹرافی جیت لی۔
EPAPER
Updated: October 05, 2025, 9:02 PM IST | Mumbai
ہرش دوبے (۴؍ وکٹ) کی قیادت میں شاندار گیند بازی کی بدولت ودربھ نے اتوار کو ریسٹ آف انڈیا کو۹۳؍ رن سے شکست دے کر تیسری بار ایرانی ٹرافی جیت لی۔
ہرش دوبے (۴؍ وکٹ) کی قیادت میں شاندار گیند بازی کی بدولت ودربھ نے اتوار کو ریسٹ آف انڈیا کو۹۳؍ رن سے شکست دے کر تیسری بار ایرانی ٹرافی جیت لی۔ریسٹ آف انڈیا نے ۲؍ وکٹ پر۳۰؍رن پر دوبارہ کھیل شروع کیا۔ صبح کے سیشن میں ریسٹ آف انڈیا نے اپنا تیسرا وکٹ، کپتان رجت پاٹیدار (۱۰) ۲۸؍ رنز پر گنوادیا۔ انہیں آدتیہ ٹھاکرے نے اپنی ہی گیند پر آؤٹ کیا۔ درشن نالکنڈے نے اس کے بعد روتوراج گائیکواڑ (۷؍رن) کو آؤٹ کیا۔
𝐑𝐚𝐰 𝐄𝐦𝐨𝐭𝐢𝐨𝐧𝐬 🤗
— BCCI Domestic (@BCCIdomestic) October 5, 2025
Unflitered joy, pure passion and memories made for a lifetime as Vidarbha lift their 3⃣rd #IraniCup 🏆
...The families and fans made it extra special 🙌@IDFCFIRSTBank pic.twitter.com/tUqYhBEGTS
یش دھول نے ایشان کشن کے ساتھ اننگز کو مستحکم کرنے کی کوشش کی۔ ہرش دوبے نے ۲۶؍ویں اوور میں ایشان کشن (۳۵؍رن) کو آؤٹ کر کے میچ جیتنے کی ریسٹ آف انڈیا کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ سرنش جین اور یش دھول نے چھٹے وکٹ کے لیے۵۳؍ رن جوڑے۔ پارتھ ریکھاڈے نے ودربھ کو ان کا چھٹا وکٹ سرنش جین (۲۹؍رن) کو ایل بی ڈبلیو میں پھنسایا۔ اس کے بعد یش ٹھاکر نے یش دھول کو آؤٹ کیا۔ ریسٹ آف انڈیا کے لیے یش دھول نے ۱۱۷؍ گیندوں پر ۸؍ چوکے اور ایک چھکا لگا کر سب سے زیادہ۹۲؍ رن بنائے۔ انشول کمبوج (۳؍رن) اور آکاش دیپ (صفر) کو آؤٹ کیا۔ ہرش دوبے نے ۷۴؍ ویں اوور کی پانچویں گیند پر گرنور برار (۷؍ رن) کو آؤٹ کیا، جس سے ریسٹ آف انڈیا کی دوسری اننگز۲۶۷؍رن پر ختم ہوئی، اور۹۳؍ رن کی کامیابی حاصل کی۔ ودربھ کے لیے ہرش دوبے نے چار وکٹ لیے۔ آدتیہ ٹھاکرے اور یش ٹھاکر نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ پارتھ ریکھاڑے اور درشن نالکنڈے نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
یہ بھی پڑھیئے:ایسٹیواو کےگول نے پریمیر لیگ چمپئن لیورپول کو بحران میں ڈال دیا
اس سے قبل ودربھ نے پہلی اننگز میں۳۴۲؍ اور دوسری اننگز میں۲۳۲؍ رن بنائے تھے۔ ریسٹ آف انڈیا نے پہلی اننگز میں۲۱۴؍ رن بنائے تھے اور دوسری اننگز میں اسے جیت کے لیے۳۶۱؍ رن کا ہدف دیا تھا۔ قابل ذکر ہے کہ ودربھ اس سے قبل۱۸۔۲۰۱۷ء اور ۱۹۔۲۰۱۸ء میں دو بار ایرانی ٹرافی جیت چکا ہے۔ ریسٹ آف انڈیا اب تک کھیلے گئے ۶۳؍ فائنلز میں۳۱؍ویں بار رنر اپ رہا ہے۔