Inquilab Logo

وجیندر سنگھ نے گھانا کے باکسر کو ۳؍منٹ میں ڈھیر کردیا

Updated: August 19, 2022, 1:34 PM IST | Agency | Raipur

ہندوستانی مکے باز نے ۱۴؍میں سے ۱۳؍مقابلے جیت لئے،اگلا مقابلہ دسمبر میں ہونے کا امکان

After Vijender Singh Ghasna`s victory over the boxer.Picture:PTI
وجیندر سنگھ گھاسنا کے باکسر کے خلاف فتح حاصل کرنے کے بعد۔۔ تصویر:پی ٹی آئی

ہندوستانی مکے باز وجیندر سنگھ اور گھانا کے باکسر ایلیاسو سولے کے درمیان ناک آؤٹ مقابلے میں وجیندر سنگھ نے یکطرفہ انداز میں کامیابی حاصل کی۔’دی جنگل رمبل‘ نام کے اس مقابلے میں وجیندر نے اپنے جارحانہ مکوں سے سولے کو محض ۲؍منٹ اور ۱۷؍ سیکنڈ میںہی ناک آؤٹ کردیا۔ بدھ کی رات کھیلے جانے والے اس مقابلے کو  دیکھنے کیلئے وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل بھی اسٹیڈیم میں موجود تھے۔’دی جنگل رمبل‘ ٹورنامنٹ میں ۶۔۶؍راؤنڈ کے ۵؍مقابلے ہوئے۔سب سے زیادہ شائقین کوجس مقابلے کا انتظار تھا وہ وجیندر سنگھ اور سولے کے درمیان ہونے والا تھا۔مداحوں کے شور اور حمایت کے درمیان وجیندر  نے مخالف مکے باز پر مکوں کی ایسی بارش کر ڈالی کہ وہ اٹھ نہیں پائے اور محض ۳؍منٹ کے اندر مقابلہ جیت لیا۔ یاد رہے کہ وجیندر سنگھ نے ۲۰۰۸ء کے اولمپک کھیلوں میں ہندوستان کےلئے کانسے کا تمغہ جیتا تھا۔گزشتہ رات جب وہ گھانا کے باکسر کے مقابل آئے تو ۱۹؍ماہ بعد وہ رِنگ میں اترے تھے۔ اس مقابلے کےلئے ہندوستانی باکسر نے امریکہ میں سخت ٹریننگ کی تھی۔واضح رہے کہ ہندوستانی مکے باز وجیندر سنگھ کا یہ ۱۴؍واں مقابلہ تھا اور انہوںنے اب تک ۱۳؍مقابلے جیتے ہیں۔وہیں گھانا کے مکے بازایلیاسو سولے کی یہ ۹؍ویں فائٹ تھی اور انہیں پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ وجیندر سنگھ نے اپنی کامیابی پر چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ بگھیل اور مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوںنے کہا کہ اس مقابلے کےلئے انہوںنے سخت محنت کی تھی جس پھل انہیں فتح کی شکل میں مل گیا۔میں مخالف مکے باز سولے کےخلاف پہلے ہی راؤنڈ میں کامیابی حاصل کرنا چاہتا تھا لیکن سولے کو دوسرے راؤنڈ میں ہرانے میں کامیاب رہا۔اس موقع پر وجیندر سنگھ نے کہا کہ ان کا اگلا مقابلہ دسمبر ۔جنوری میں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے ٹورنامنٹ کے انعقاد سے نوجوانوں کو باکسنگ سے جڑنے میں تحریک حاصل ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK