Inquilab Logo

وراٹ کوہلی اور ڈیولیرس پر آئی پی ایل میں پابندی عائد کی جائے

Updated: October 16, 2020, 10:38 AM IST | Agency | Dubai

آر سی بی کے کپتان اور مڈل آرڈر بلے باز کے شاندار فارم کو دیکھتے ہوئے کے ایل راہل نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ دونوں کو آئندہ سیزن سے ہٹا دیا جائے

AB de Villiers and Virat Kohli. Picture:INN
اے بی ڈی ولیئرس اور وراٹ کوہلی ۔ تصویر: آئی این این

رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے کپتان وراٹ کوہلی اور مڈل آرڈر  بلے باز اے بی ڈیولیرس انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کی تاریخ میں سب سے زیادہ رن بنانے والے ۲؍ کھلاڑی ہیں۔ گیند بازوں کیلئے ایک ڈراؤنا خواب ثابت ہونے والے دونوں بلے بازوں نے ٹورنامنٹ کے تمام ایڈیشنز میں رنوں کا انبار لگایا ہے۔میچ سے قبل دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے سوشل میڈیا پر دلچسپ گفتگو کی۔ کوہلی نے لوکیش راہل سے ایک تبدیلی کے بارے میں پوچھا وہ ٹی ۲۰؍ کرکٹ میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ جواب میں کرناٹک کے بلے باز نے کہا کہ وہ چاہیں گے کہ اگلے سیزن سے کوہلی اور اے بی دونوں پر آئی پی ایل کھیلنے کی پابندی عائد کی جائے۔ لوکیش راہل کا مزاحیہ انداز میں کوہلی کو کہنا تھا کہ میں آئی پی ایل کے اگلے ایڈیشن میں آپ اور اے بی پر پابندی لگانے کا مطالبہ کروں گا۔ ایک بار جب آپ ۵؍ہزار  رن اسکور کرلیتے ہیں تو یہ آپ کے لئے کافی ہے ،اب دوسروں کو بھی رن  بنانے دیں ۔ وراٹ کوہلی نے ٹی ۔۲۰؍کرکٹ میں ایک تبدیلی کے سوال پر کہا کہ وہ چاہیں گے کہ انہیں وائیڈ یا ہائی فل ٹاس نوبال کے امپائر کے فیصلے پر ریویو لینے کا آپشن ملے کیوں کہ کئی مرتبہ یہ دیکھا گیا ہے کہ کسی سنسنی خیز میچ میں امپائر کی ایک غلط کال میچ کا پانسہ پلٹ سکتی ہے۔وراٹ کوہلی اور کے ایل راہل نے  ایک مشہور برانڈ کیلئے  لائیو سیشن کیا تھا جس میں دونوں نے ٹی ۔۲۰؍کرکٹ میں ضوابط بدلنے کے بارے میں بات چیت کی تھی۔ اس دوران کے ایل راہل نے مزاحیہ انداز میں کوہلی اور اے بی پر پابندی کی بات کی تھی۔  اہم بات یہ ہے کہ  رواں سیزن میں کے ایل راہل  کے ۳۸۷؍رن کے ساتھ سب سے زیادہ رن ہیں۔ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر راہل کے ساتھی کھلاڑی مینک اگروال ہیں۔ تاہم ان کی ٹیم کنگز الیون پنجاب پوائنٹ ٹیبل میں ۲ پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK