Inquilab Logo Happiest Places to Work

وراٹ کوہلی نے سچن تینڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا

Updated: October 08, 2023, 9:54 PM IST | Chennai

چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے دوران نصف سنچری بنا کر یہ ریکارڈ توڑ دیا۔ سچن تینڈولکر کے وراٹ اپنے۶۷؍ویں میچ میں۲۷۲۰؍ رن کا ہندسہ عبور کرنے میں کامیاب رہے اور `ماسٹر بلاسٹر تینڈولکر کا۶۱؍ میچوں میں۲۷۱۹؍رن کا شاندار ریکارڈ توڑ دیا

Virat Kohli. Photo:PTI
وراٹ کوہلی۔ (پی ٹی آئی)

چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے دوران نصف سنچری بنا کر یہ ریکارڈ توڑ دیا۔ سچن تینڈولکر کے وراٹ اپنے۶۷؍ویں میچ میں۲۷۲۰؍ رن کا ہندسہ عبور کرنے میں کامیاب رہے اور `ماسٹر بلاسٹر تینڈولکر کا۶۱؍ میچوں میں۲۷۱۹؍رن کا شاندار ریکارڈ توڑ دیا
ہندوستان کے اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی نے آئی سی سی ٹورنامنٹ میں کسی ہندوستانی کی جانب سے سب سے زیادہ رن بنانے کا ریکارڈ توڑ دیا جب انہوں نے آئی سی سی ورلڈ کپ۲۰۲۳ء میں آسٹریلیا کے خلاف چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے دوران نصف سنچری بنا کر یہ ریکارڈ توڑ دیا۔ سچن تینڈولکر کے وراٹ اپنے۶۷؍ویں میچ میں۲۷۲۰؍ رن کا ہندسہ عبور کرنے میں کامیاب رہے اور `ماسٹر بلاسٹر تینڈولکر کا۶۱؍ میچوں میں۲۷۱۹؍رن کا شاندار ریکارڈ توڑ دیا۔وراٹ کوہلی نے عالمی کپ کے میچ میں آسٹریلیا کے سامنے ۸۵؍رن بنائے۔
کوہلی نے یہ کارنامہ۶۵ء۲۳؍ کے شاندار اوسط سے حاصل کیا جس میں دو سنچریاں اور۲۵؍ نصف سنچریاں شامل تھیں۔ دوسری جانب سچن تینڈولکر نے وائٹ بال کے آئی سی سی ٹورنامنٹس میں۵۲ء۲۸؍ کے اوسط سے۷؍ سنچریوں اور۱۶؍ نصف سنچریوں کی مدد سے۲۰۰۰؍ سے زیادہ رن بنائے تھے۔وراٹ کوہلی نے وائٹ بال کے تینوں بڑے آئی سی سی ٹورنامنٹس بشمول آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ، آئی سی سی ون ڈے چمپئن  ٹرافی اور آئی سی سی ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ میں شرکت کرکے یہ کارنامہ انجام دیا۔ دوسری جانب سچن تینڈولکر نے ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کے علاوہ صرف ون ڈے ورلڈ کپ اور ون ڈے  چمپئن  ٹرافی کھیلی ہے۔
ہندوستانی کپتان روہت شرما، ورلڈ کپ جیتنے والے آل راؤنڈر یوراج سنگھ، سابق کپتان سورو گنگولی اور ایم ایس دھونی اور موجودہ ہیڈ کوچ راہل دراوڑ وائٹ بال آئی سی سی ٹورنامنٹ میں اگلے بہترین ہندوستانی بلے باز ہیں۔ جہاں روہت نے آئی سی سی محدود اوورس کے ٹورنامنٹس میں۴۶ء۱۹؍ کے اوسط سے ۲۴۲۲؍ رن بنائے ہیں، وہیں یوراج نے ۳۴ء۷۷؍ کے اوسط سے۱۷۰۷؍ رن بنائے ہیں۔ سورو گنگولی نے۱۶۷۱، ایم ایس دھونی نے۱۴۹۲؍ اور راہل  دراوڑ نے۱۴۸۷؍ رن بنائے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK