Inquilab Logo

آئی پی ایل میں کوہلی کا زبردست ریکارڈ

Updated: September 15, 2020, 12:26 PM IST | Agency | Dubai

رائنا کی غیرموجودگی میں وہ ٹی ۲۰؍لیگ کے ٹاپ اسکورر برقرار رہیں گےرائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے کپتان وراٹ کوہلی کو چنئی سپر کنگز کے آل راؤنڈر سریش رائنا کے آئی پی ایل چھوڑ کر وطن واپس جانے کا فائدہ ہوگا اور ان کا اس ٹی۲۰؍ ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رن بنانے کا ریکارڈ برقرار رہے گا

Virat Kohli. Picture:INN
وراٹ کوہلی۔ تصویر: آئی این این

رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے کپتان وراٹ کوہلی کو چنئی سپر کنگز کے آل راؤنڈر سریش رائنا کے آئی پی ایل چھوڑ کر وطن واپس جانے کا فائدہ ہوگا اور ان کا اس ٹی۲۰؍ ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رن بنانے کا ریکارڈ برقرار رہے گا ۔بنگلور نے آئی پی ایل کے۱۲؍ سیزن میں ایک بار بھی ٹائٹل نہیں جیتا لیکن اس کے کپتان اور ہندوستانی رن مشین وراٹ نے۱۷۷؍میچوں میں۳۷ء۸۴؍کے  اوسط اور آئی پی ایل میں۱۳۱ء۶۱؍ کے اسٹرائک ریٹ سے ۵۴۱۲؍رن بنائے ہیں جو آئی پی ایل میں سب سے زیادہ ہے۔ وراٹ کے آئی پی ایل میں سب سے زیادہ رن بنانے کے ریکارڈ کا سب سے قریب ترین چیلنج رائنا کے پاس تھا جنہوں  نے۱۹۳؍ میچوں میں۵۳۶۸؍ رن بنائے تھے۔ وراٹ اور رائنا کے درمیان۴۴؍ رن کا فرق  تھا لیکن رائنا نے ذاتی وجوہات کی بنا پر آئی پی ایل چھوڑنے کا فیصلہ کیا اور متحدہ عرب امارات سے ہندوستان واپس لوٹ آئے۔ اگر رائنا آئی پی ایل۱۳؍ میں کھیلتے تو وہ اور وراٹ ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رن بنانے کے ریکارڈ کے لئے قریبی مقابلہ میں ہوتے  لیکن رائنا کی واپسی کے بعد وراٹ کے ریکارڈ کواب کوئی خطرہ نہیں ہے کیونکہ ممبئی انڈینس کے کپتان روہت شرما اور وراٹ کے مابین ۵۱۴؍ رن کا طویل خلا ہے جو پہلے نمبر پر ہیں۔روہت نے ٹورنامنٹ میں۱۸۸؍ میچوں میں۴۸۹۸؍ رن بنائے ہیں۔ آسٹریلیا کے سن رائزرس حیدرآباد کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے ۱۲۶؍میچوں میں۴۷۰۶؍ رن بنائے ہیں، دہلی کیپٹلز کے اوپنر شکھر دھون نے۱۵۹؍ میچوں میں۴۵۷۹؍رن بنائے ، کنگز الیون پنجاب کے اوپنر کرس گیل نے ۱۲۵؍میچوں میں ۴۴۸۴؍ رن اور چنئی سپرکنگز کے کپتان مہندر  سنگھ دھونی نے۱۹۰؍میچوں میں۴۴۳۲؍رن  بنائے ہیں۔
 وراٹ کے پاس آئی پی ایل ۱۳؍میں چھکوں کی ڈبل سنچری مکمل کرنے کا بھی موقع ہوگا۔ آئی پی ایل میں اب تک صرف ۳؍ کھلاڑی ہی یہ کارنامہ انجام دے سکے ہیں۔ کرس گیل نے آئی پی ایل میں۳۲۶؍ چھکے لگائے ہیں ، بنگلور کے اے بی ڈی ویلیئرس نے ۱۵۴؍ میچوں میں۲۱۲؍چھکے لگائے ہیں اور دھونی نے۲۰۹؍ چھکے لگائے ہیں۔ اگر رائنا اس بار آئی پی ایل کھیلتے تو وہ بھی چھکوں کی ڈبل سنچری مکمل کرسکتے تھے۔ممبئی کے کپتان روہت کے پاس ٹورنامنٹ میں ۳؍ انفرادی کامیابیوں کو حاصل کرنے کا سنہری موقع ہوگا۔ روہت اب تک ۱۸۸؍ میچ کھیل چکے ہیں اور وہ لیگ راؤنڈ میں ہی ۲۰۰؍میچ مکمل کرلیں گے۔ اس کے علاوہ انہیں ٹورنامنٹ میں ۵؍ ہزار رن مکمل کرنے کے لئے صرف۱۰۲؍رن کی ضرورت ہے۔ روہت کو ٹورنامنٹ میں چھکوں کی ڈبل سنچری مکمل کرنے کیلئے ۶؍ چھکوں کی ضرورت ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرڈ ہونے والے اور ۳؍ مرتبہ آئی پی ایل فاتح رہنے والے دھونی اس ٹورنامنٹ میں  ۲۰۰؍میچ بھی مکمل کریں گے۔ لیگ راؤنڈ میں۱۰؍ واں میچ کھیلنے کے ساتھ ہی دھونی کے۲۰۰؍میچ مکمل ہوجائیں گے۔ وہ اب تک۱۹۰؍ میچ کھیل چکے ہیں۔ حیدرآباد کے کپتان وارنر کو بھی ٹورنامنٹ میں ۵؍ ہزار رن مکمل کرنے کا موقع ملے گا جو۲۹۴؍ رن کی دوری پر ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK