ہندوستان کے لیجنڈ کھلاڑی وراٹ کوہلی اور روہت شرما جلد ہی میدان پر واپس آ سکتے ہیں۔ دونوں نے آخری مرتبہ ۹؍ مارچ۲۰۲۵ء کو چمپئن ٹرافی کا فائنل کھیلا تھا۔ رپورٹس کے مطابق وہ آسٹریلیا کے دورے سے قبل انڈیا اے ٹیم کے لیے کھیل سکتے ہیں۔
EPAPER
Updated: September 08, 2025, 4:07 PM IST | New Delhi
ہندوستان کے لیجنڈ کھلاڑی وراٹ کوہلی اور روہت شرما جلد ہی میدان پر واپس آ سکتے ہیں۔ دونوں نے آخری مرتبہ ۹؍ مارچ۲۰۲۵ء کو چمپئن ٹرافی کا فائنل کھیلا تھا۔ رپورٹس کے مطابق وہ آسٹریلیا کے دورے سے قبل انڈیا اے ٹیم کے لیے کھیل سکتے ہیں۔
ہندوستان کے لیجنڈ کھلاڑیوں روہت شرما اور وراٹ کوہلی کے مداح میدان میں واپسی کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ دونوں کھلاڑیوں نے آخری بار ۹؍ مارچ۲۰۲۵ء کو آئی سی سی چمپئن ٹرافی۲۰۲۵ء کے فائنل میں ہندوستان کے لیے کھیلا تھا۔ اس کے ساتھ ہی وراٹ اور روہت کے مداحوں کے لیے ایک اچھی خبر ہے۔ دونوں کھلاڑی جلد ہی دورۂ آسٹریلیا سے قبل میدان پر اتر سکتے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق لیجنڈری بلے باز وراٹ کوہلی اور ون ڈے کپتان روہت شرما انڈیا اے ٹیم کے لیے کھیل سکتے ہیں۔
وراٹ-روہت میدان میں واپس آئیں گے
ایک رپورٹ کے مطابق وراٹ کوہلی اور روہت شرما کو ۵۰؍ اوور کے ۳؍ میچوں کے لیے ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ غور طلب ہے کہ دونوں کھلاڑیوں نے مئی ۲۰۲۵ء میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیا تھا اور آئی پی ایل۲۰۲۵ء کے بعد سے کوئی مسابقتی میچ نہیں کھیلا ہے، اگر یہ رپورٹ درست ہے اور کوہلی اور روہت انڈیا اے کے لیے کھیلتے ہیں تو یہ ان کے لیے آسٹریلیا میں ہونے والی آسٹریلوی ٹیم کے خلاف تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے لیے پریکٹس کرنے کا اچھا موقع ثابت ہوگا۔ ساتھ ہی رپورٹس کے مطابق وراٹ کوہلی اس ماہ ہندوستان واپس آکر بنگلورو میں اپنا فٹنیس ٹیسٹ دے سکتے ہیں۔
ہندوستان کب آسٹریلیا کا دورہ کرے گا؟
ہندوستانی مردوں کی کرکٹ ٹیم اگلے ماہ آسٹریلیا کا دورہ کرے گی۔ اس دوران ٹیم ۳؍ ون ڈے اور ۵؍ ٹی ۲۰؍ میچ کھیلے گی۔ ون ڈے سیریز کا آغاز۱۹؍ اکتوبر سے ہو رہا ہے، پہلا میچ پرتھ میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد بقیہ دو میچ۲۳؍ اکتوبر کو ایڈیلیڈ اور۲۵؍ اکتوبر کو سڈنی میں کھیلے جائیں گے۔ ون ڈے سیریز ختم ہوتے ہی ٹی ۲۰؍ سیریز شروع ہو جائے گی۔ پہلا ٹی ۲۰؍۲۹؍ اکتوبر کو کینبرا میں ہوگا جب کہ بقیہ میچز۳۱؍ اکتوبر کو میلبورن،۲؍ نومبر کو ہوبارٹ، ۶؍ نومبر کو گولڈ کوسٹ اور۸؍ نومبر کو برسبین میں کھیلے جائیں گے۔یہ دورہ دونوں ٹیموں کے لیے بڑے ٹورنامنٹ سے قبل تیاری کا اہم موقع تصور کیا جا رہا ہے۔